آئس کریم‘ شخصی اظہار کا ذریعہ

کیا آپ کو ٹھنڈی ‘ میٹھی اور مزے دار آئس کریم پسند ہے ؟
99فیصد لوگوں کا جواب ”ہاں “میں ہی ہوگا کیوں کہ آئس کریم ایک ایسی مزے دار چیز ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے ‘البتہ مختلف لوگ مختلف ذائقوں کی آئس کریم پسند کرتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ دراصل ہم لاشعوری طور پر اپنی شخصیت کے مطابق آئس کریم کا انتخاب کرلیتے ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی آئس کریم کے پسندیدہ ذائقے بچپن میں ہی لوگوں کے ذہنوں میں بس جاتے ہیں اور اُن کی یہ پسند پوری زندگی برقرار رہتی ہے۔ماہرین نے آئس کریم اور اُن کے ذائقوں کی پسندیدگی اور انسانی شخصیت کے بارے میں ایک نہایت مزے دار تحقیق کی ہے ‘جو یقینا آپ کی دلچسپی کا باعث ہوگی ۔
ونیلاآئس کریم
ونیلا‘آئس کریم کے سادہ ترین ذائقوں میں سے ایک ہے ۔اس کو پسند کرنے والے درحقیقت رنگارنگ‘ من موجی‘ مثالیت پسند‘ خطرات مول لینے اور منطق کے بجائے اپنے وجدان پر انحصار کرنے والے ہوتے ہیں۔ ونیلا آئس کریم کو پسند کرنے والے جذباتی اور قریبی رشتوں کو نبھانے میں کامیاب رہتے ہیں۔
منٹ چاکلیٹ آئس کریم
منٹ چاکلیٹ کھانے والے بہت زیادہ بحث کرتے ہیں اور اُن کے پاس ہر بات کی تاویل ہوتی ہے۔ یہ لوگ اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھتے جب تک انہیں اپنا مطلوبہ ہدف نہ مل جائے۔
چاکلیٹ چپ آئس کریم
اگر آپ کو آئس کریم میں چاکلیٹ چپ پسند ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت دریا دل‘ عقلمند اور اچھے ہیں۔یہ لوگ سخی دل‘ اپنے کام کے ماہر اور نت نئے شعبوں میں کوشش کرنے سے نہ گھبرانے والی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ۔
اسٹرابیری آئس کریم
تحقیق کے مطابق آئس کریم میں اسٹرابیری کے ذائقے کو پسند کرنے والے متحمل مزاج‘ مخلص اور اپنے آپ میں گم ُرہنے والے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ذائقے کو ترجیح دینے والے منطقی سوچ رکھنے والے اور صاحب ِفکر ہوتے ہیں۔
چاکلیٹ آئس کریم
اگر آپ کو چاکلیٹ آئس کریم پسند ہے تو پھر آپ کے لئے بر ُی خبر یہ ہے کہ ایسے لوگ دکھاوے کی محبت کرنے والے ہوتے ہیں لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ ایسے لوگ بہت زندہ دل بھی ہوتے ہیں۔اگر آپ چاکلیٹ اسکوپ کو ترجیح دیتے ہیں تو تحقیق میں ایسے افراد کو عاشقانہ مزاج فطرت کا حامل قرار دیتی ہے‘ تاہم یہ لوگ زندہ دل‘ پر ُکشش اور ڈرامائی انداز کے دلدادہ
ہوتے ہیں۔
کافی آئس کریم
اگر آپ زندہ دل‘ ڈراما پسند اور زندگی میں ہوش پر جو ش کو ترجیح دیتے ہیں تو ممکنہ طور پر آپ کافی آئس کریم کے پرستار ہوں گے۔ تحقیق کے مطابق کافی آئس کریم کو ترجیح دینے والوں کو مستقبل کی پروا ہ نہیں ہوتی ‘وہ حال ہی میں مگن رہتے ہیں۔ انہیں کسی بھی رومانوی تعلق میں ہر وقت ہنگامے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔کافی آئس کریم پسند کرنے والے مہم جو اور زندہ دل ہوتے ہیں۔
راکی روڈ آئس کریم
اگر آپ کو چاکلیٹ‘ نٹس اور مارش میلو کے امتزاج سے سجا ذائقہ پسندہے تو زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ آپ جارحیت پسند ‘ دل موہ لینے والے اور پورے تحمل سے بات سننے والی شخصیت کے مالک ہوں گے ۔تحقیق کے مطابق ایسے افراد اگر کوئی مقصد طے کرلیں تو اس میں اکثر کامیاب بھی رہتے ہیں ‘تاہم اُن کا جارحانہ رویہ ان کے ارگرد کے لوگوں کے دلوں کو ٹھیس بھی پہنچا دیتا ہے۔
ش
Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 197 Articles with 287435 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.