کہتے ہیں جتنا سکون کسی کی مدد کرنے سے
ملتا ہے وہ کسی اور چیز میں نہیں ملتا آج میں آپ کو ایک ایسی سچی کہانی
بتاہوں گا جسے پڑھ کر آپ میں بھی دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا-
کسی گائوں میں ایک لڑکا رہتا تھا جو بہت محنتی تھا لیکن اُس کا دنیا میں
کوئی بھی نہیں تھا وہ ایک باغ میں کام کرتا تھا ہر روز اپنے لیئے کھانا بنا
کے وہ باغ جاتا تھا ایک دن جب وہ باغ جارہا تھا تو راستے میں اُسے ایک
بوڑھی عورت نظر آئی جو بھوک سے تڑپ رہی تھی تو اُس لڑکے نے اپنا کھانا اُس
عورت کو کھلا دیا پھر وہ وہاں سے چلا گیا دوسرے دن جب وہ گھر سے نکلا تو
پھر راستے میں اُسے وہی بوڑھی عورت نظر آئی تو اُس لڑکے نے پاس جاکے بڑے
ادب سے اُس عورت سے پوچھا اماجی آپ کہاں پے رہتے ہو تو اُس عورت نے کہا
بیٹا میرا کوئی گھر نہیں ہے مجھے میرے بیٹوں نے گھر سے نکال دیا ہے یہ بات
سن کے اُس لڑکے کی آنکھوں میں آنسوں آگئے اور اُس نے بوڑھی عورت سے کہا
میرا بھی اس دنیا میں کوئی نہیں ہے آپ میرے ساتھ میرے گھر چلو
اس طرح اُس لڑکے نے اُس عورت کی مدد کی
ہمیں اس کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کے ہمیں بھی بنا مطلب کے دوسروں کی مدد
کرنی چاہیے |