معدے کی تیزابیت اور اس کے سبب سینے میں پیدا ہونے والی
جلن کا سامنا اکثر افراد کو رہتا ہے اور یہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہوتی
ہے- ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ کا معدہ خوراک کو ہضم کرنے سے انکار کردیتا
ہے تو خوراک کو ہضم کرنے والا تیزاب آپ کے کھانے کی نالی میں آجاتا ہے جس
سے آپ کو سینے میں اور بعض اوقات حلق میں بھی جلن محسوس ہونے لگتی ہے۔
لیکن ہم آپ کو چند ایسے آسان گھریلو نسخے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ
باآسانی مسئلے سے نجات حاصل کرسکتے ہیں- |
ایلو ویرا کا جوس
یوں تو چہرے کی خوبصورتی کے لیے ایلو ویرا (گوار کندل) کا استعمال کئی
صدیوں سے کیا جارہا ہے لیکن اس کے اور بھی کئی فوائد ہیں- جیسے کہ روزانہ 2
اونس ایلو ویرا کا رس پینے سے آپ کے سینے کی جلن اور تیزابیت دور ہوسکتی ہے-
لیکن خیال رہے کہ ایلو ویرا کا رس کسی خاص عمل سے گزارا نہ گیا ہو-
|
|
لیموں کا رس
روزانہ نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس شامل کر کے پینے سے تیزابیت
کا مرض دور ہوتا ہے- صبح سویرے کچھ بھی کھانے کا آغاز کرنے سے قبل پیا جانے
والا یہ رس نہ صرف آپ کے معدے کو طاقتور بناتا ہے بلکہ آپ کے جسم میں موجود
تیزابیت کی سطح کو بھی متوازن رکھتا ہے- یہ رس تقریباً ہر فرد کے لیے
بہترین ہے-
|
|
سیب کا سرکہ
روزانہ چند چائے کے چمچ سرکہ کا استعمال تیزابیت سے نجات کے حوالے سے
مددگار ثابت ہوتا ہے- اگر آپ اس کا ذائقہ بہتر بنانا چاہتے ہیں تو تھوڑا سا
شہد بھی شامل کرسکتے ہیں- بعض اوقات جب آپ کا معدہ غذا کو مکمل طور پر جذب
نہیں کر پا رہا ہوتا تو یہی سرکہ اسے مدد فراہم کرتا ہے-
|
|
ادرک
اپنی غذا میں تازہ ادرک کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیجیے- تیزابیت کی شکایت
پیدا ہونے پر کچا چبا کر کھانے سے یہ شکایت دور ہوجاتی ہے- اس کے علاوہ ایک
کپ گرم پانی میں ادرک شامل کر کے ایک چمچ شہد کے ساتھ پینے سے بھی آرام
ملتا ہے- روزانہ ایک چمچ ادرک کا رس پینا آپ کے سینے کی جلن کو دور کرتا ہے-
|
|
سرسوں کا استعمال
سرسوں کا استعمال انسانی صحت کے لئے بے پناہ مفید قرار دیا جاتا ہے جبکہ یہ
تیزابیت میں بھی بے پناہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ایک چمچ اعلیٰ کوالٹی کا
حامل پیلا سرسوں آپ کو تیزابیت سے فوری نجات دلا سکتا ہے-
|
|