دوسرے کی اولاد سر درد اپنی اولاد دل میں درد(ضرور پڑھیں)

یہ دنیا بہت عجیب ہے جب اپنی اولاد روتی ہے،تو انسان کو دل میں درد ہوتا ہے کے کیوں رو رہی ہے اگر چیختی چلاتی ہے تو ماں باپ کے سر میں درد نہیں ہوتا بلکہ خوش ہوتے ہیں ،اور اگر اس کی جگہ دوسرے کی اولاد ہو تو فوراً سر میں درد شروع ہو جاتا ہے ،کیا یہ محبت ہے ؟کیا آپ اس کو محبت کہتے ہیں؟کے اپنے کے ساتھ اچھا ہونا اور دوسروں کے ساتھ برا ہونا،کیا ہمارے رسول ؐ نے یہ درس دیا ہے؟کیا رسول ؐ کا فرمان بھول گئے ’’تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں جو اپنے لئے سوچو وہ اپنے بھائی کے لئے بھی سوچو ‘‘جب اپنی اولاد کے رونے سے سر میں درد نہیں ہوتا تو دوسرے کی اولاد کی وجہ سے کیوں ہوتا ہے،جب اپنی اولاد کو تکلیف ہو تو دل میں درد ہوتا ہے جب دوسرے کی اولاد تڑپ رہی ہو تو درد کیوں نہیں ہوتا ،آپ کو پتا ہے کمال کی منزل کیا ہے ؟کمال کی منزل یہ ہے کے دوسروں کے بارے میں سوچو ورنہ اپنے بارے میں تو جانور بھی سوچتا ہے۔اب انسان فیصلہ کرے کے وہ کون سی زندگی جینا چاہتا ہے انسانوں والی یا جانوروں والی؟اپنی اولاد سے محبت ہونا انسان کی فطرت میں ہے لیکن دوسرے کی اولاد کو سر درد سمجھنا یہ کب انسان کی فطرت میں ہے؟کب اﷲ نے کہا ہے کے اپنی اولاد کو دل کی دھڑکن سمجھو اور دوسرے کی اولاد کو سر درد؟یہ سوچنے کا مقام ہے یاد رکھیں آپ دوسرے کی اولاد کو اچھی نگاہ سے دیکھیں گے لوگ آپ کی اولاد کو اچھی نگاہ سے دیکھیں گے اگر دوسرے کی اولاد آپ کا سر درد ہے تو آپ کی اولاد بھی دوسرے کا سر درد بن سکتی ہے ذرا سوچئے!
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 256824 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.