چند روز قبل بھارت کی جانب سے لمبے فاصلے تک مار کرنے
والے اگنی میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا لیکن پاکستان نے اب ایک ایسے جدید
اور خطرناک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو بھارت کی نیندیں حرام کرنے کے
لیے کاقی ہے-
|
|
جی ہاں گزشتہ روز پاکستان آرمی نے بیلسٹک ابابیل میزائل کا تجربہ کیا ہے جو
کہ زمین سے زمین پر 2200 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی
صلاحیت رکھتا ہے-
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل دشمن کے ریڈار کی آنکھوں میں دھول
جھونکتے ہوئے ایک ہی وقت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا
ہے-
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس میزائل میں اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال
کیا گیا ہے جو کہ میزائل کو ریڈار سے بھی بغیر نشاندہی کے گزرنے میں مدد
فراہم کرتی ہے-
ابابیل میزائل ایک ہی وقت میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے ساتھ
ایک سے زائد جوہری وار ہیڈ لے جا سکتا ہے اور دشمن کو شدید نقصان پہنچا
سکتا ہے۔
|
|
اہابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور وزیراعظم
میاں محمد نواز شریف نے میزائل بنانے والی ٹیم اور پاک فوج کو مبارکباد پیش
کی پاک فوج کے انجینئرز کی محنت اور صلاحیتوں کو سراہا۔
ابابیل میزائل اپنے ساتھ ایک وقت میں متعدد ایٹم بم نہ صرف لے جاسکتا ہے
بلکہ وقفے وقفے سے ہر ایٹم بم کو مختلف ہدف پر گرا بھی سکتا ہے- کسی بھی
میزائل موجود ان صلاحیتوں کی بنا پر اسے میزائل انڈیپینڈنٹ ری انٹری وہیکل
(MIRV) اور انٹیلی جینٹ ری انٹری وہیکل (IRV) ٹیکنالوجی کا حامل میزائل
قرار دیا جاسکتا ہے۔
پاکستان اس ٹیکنالوجی کا حامل دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے اور اس سے قبل یہ
ٹیکنالوجی صرف امریکا، برطانیہ، روس،چین اور فرانس کے پاس ہے- یہاں تک کہ
چند روز قبل بھارت کی جانب سے جو میزائل اگنی 5 کا تجربہ کیا گیا ہے اس
میزائل میں بھی یہ ٹیکنالوجی موجود نہیں-
|
|
|