یسبحون الیل و النہار لا یفترون ۔ رات دن
اس کی پاکی بولتے ہیں اور سستی نہیں کرتے ۔ ( ہر وقت اس کی تسبیح میں رہتے
ہیں ،۔ حضرت کعب احبار نے فرمایا کہ ملائکہ کے لئے تسبیح ایسی ہےجیسی کہ
بنی آدم کے لئے سانس لینا)۔ الانپیا ٢٠
وجعلنا من الماء کل شیء حی ۔ اور ہم نے ہر جاندار چیز پانی سے بنائ ۔ (
یعنی پانی کو جانداروں کی حیات کا سبب کیا ۔ بعض مفسرین نے کہا معنی یہ ہیں
کہ ہر جاندار پانی سے پیدا کیا گیا ہے اور بعضوں نے کہا اس سے نطفہ مراد ہے
)۔ الانبیا ٣٠
و اذ بوانا لابرھیم مکان البیت ۔ اور جب کہ ہم نے ابراھیم ( علیہ السلام )
کو اس گھر کا ٹھکانا ٹھیک بتا دیا۔ ( تعمیر کعبہ شریف کے وقت پہلے عمارت
کعبہ حضرت آدم علیہ الصلو تہ السلام نے بنائ تھی اور طوفان نوح کے وقت وہ
آسمان پر اٹھا لی گئ اللہ تعالی نے ایک ہوا مقرر کی جس نے اس کی جگہ کو صاف
کر دیا اور ایک قول یہ ہے کہ کہ اللہ تعالی نے ایک ابر بھیجا جو خاص اس
بقعہ کے مقابل تھا جہاں کعبہ معظمہ کی عمارت تھی اس طرح حضرت ابراہیم علیہ
السلام کو کعبہ شریف کی جگہ بتائ گئ اور آپ نے اس کی قدیم بنیاد پر عمارت
کعبہ تعمیر کی )۔ الحج ٢٦
وان یوما عند ربک کالف سنتہ مما تعدون ۔ اور بیشک تمہارے رب کے یہاں ایک دن
ایسا ہے جیسے تم لوگوں کی گنتی میں ہڑار برس۔ ( تو یہ کفار کیا سمجھ کر
عذاب کی جلدی کرتے ہیں) الحج ٤٧
|