خدا پرست

اسلام وہ دین جو نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی کے وسیلہ جلیلہ سے ہم تک پہنچا اسکا بنیادی مقصد انسان کو انسان کی غلامی سے نکال کر اک خدا کی غلامی میں دے دینا ہے اور اسلام کی رہنما کتاب قرآن جس کا بنیادی موضوع انسان ہے وہ انسانیت کی فلاح کا ذریعہ صرف اسلام اور بلندی کامعیار صرف تقوٰ ی کو قرار دیتی ہے اور یہاں تک کہ قرآن میں اک مقام پر ان لوگوں کو جو دین اسلام کی تعلیمات کو نہیں مانتےاور مخالفت کرتے ہیں ان کو جانوروں سے بھی بدتر قرار دیاگیا ۔ پھر تاریخ اسلامی کا مطالعہ کرلو آپ کو کفر اور اسلام میں میں ہمیشہ کشمکش نظر آئے گی خواہ وہ فتح مکہ ہو یا سلطنت رومہ اور تخت فارس کی تباہی و بربادی۔ وہاں یہ نہیں دیکھا گیا کہ حکمران اور عوام کتنے انسانیت پرست ہیں بس معیار اک تھا کہ اسلام کو مانتے ہیں یا نہیں اور دعوت صرف یہ کہ اسلام قبول کرلو نہیں کرتے تو غلامی قبول کر کے جزیہ دو یا پھر لڑائی کے لیے تیار ہو جاوٴ۔ہاں میرے نبی جانوروں کیلیےاور تمام انسانوں کیلے سراپہ رحمت تھے لیکن آپکا معیار اول صرف اسلام اور ترجیح اول صرف خدا پرستی تھی-

افسوس کہ آج ہم اتنے ذہنی پسماندگی کا شکا ر ہو چکے ہیں کہ انسانیت کے نام پراسلام اور رسول خدا کا مذاق اڑانے والوں کو تحفظ دیتے ہیں ہمیں یہ تو یا د رہتا ہے کہ کہ نبی رحمت نے فتح مکہ پہ مشرکین کو معاف کر دیا لیکن ہمیں وہ گستاخ بھول جاتے ہیں جن کے بارے میں میرے نبیؐ نے فرمایا کہ اگر وہ خانہ کعبہ کے پردوں کے ساتھ بھی لپٹ جائیں ان کو معاف نہیں کرنا ہمیں ہندہ اور وحشی کا معاف کرنایاد رہتا ہے لیکن عقبہ بن ابی معیط اور کعب بن اشرف کی اترتی ہوئی گردنیں اور بنی قریظہ کی تڑپتی ہوئی لاشیں یاد نہیں ۔ آزاد خیالی اچھی چیز ہے لیکن جب وہ حد سے بڑھ جائے تو آوارگی بن جاتی ہےمطالعہ بھی اچھی چیز ہے لیکن اسکی آڑ میں اپنے دین کی تعلیمات کو مسخ کرنا درست نہیں میں ما نتا ہوں کہ قرآن بار بار انسان سے مخاطب ہوتا ہے لیکن وہ خطاب اسکو صرف اور صرف اسلام کی دعوت دینے کیلیےہے نہ کہ انسانیت پرستی کا کوئی نیا نظریہ دینے کیلیے۔ اور یہ اسلام کی واضح تعلیمات ہیں کہ دنیا میں صرف دو اقوام ہیں اک مسلمان اور دوسرے غیر مسلم اور مسلمان آپس میں بھائی اور اک جسم کی مانند ہیں جنکا ایمان صرف اور صرف خدا پرستی ہےاور اس نظریے کیلیے جان لینا اور دینا مسلمان کیلیے باعثِ سعادت اور عبادت ہوتا ہے۔
atifjaved
About the Author: atifjaved Read More Articles by atifjaved: 14 Articles with 8040 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.