موسمِ سرما جوڑوں کے درد کے شکار مریضوں کے لیے تکلیف دہ
ثابت ہوتا ہے کیونکہ سرد موسم میں ان افراد کی تکلیف میں بے پناہ اضافہ
ہوجاتا ہے- عموماً یہ تکلیف ناقابلِ برداشت ہوتی ہے اور بعض اوقات انسان
چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوجاتا ہے- تاہم ہم آپ کو چند ایسے آسان نسخے
بتائیں گے جنہیں اختیار کر کے آپ موسمِ سرما میں جوڑوں کی تکلیف پر قابو
پاسکتے ہیں-
|
ورزش
موسمِ سرما میں ورزش کو ہرگز ترک نہ کیجیے کیونکہ ورزش آپ کے خون کے بہاؤ
کو آپ کے جوڑوں کے اردگرد برقرار رکھتی ہے- ہلکی پھلکی ورزش جاری رکھیے اور
سخت جگہوں پر دوڑنے سے اجتناب برتیے کیونکہ اس طرح آپ کے جوڑوں کے درد میں
مزید اضافہ ہوسکتا ہے- |
|
درست غذائی اجزاﺀ
آپ کی موسم سرما کی خوراک میں کیلشیم٬ وٹامن کے٬ وٹامن ڈی اور وٹامن سی کی
بھاری مقدار موجود ہونی چاہیے- یہ وٹامن اور معدنیات آپ کی ہڈیوں کو صحت
مند اور مضبوط رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہیں- وٹامن ڈی کے حصول کے لیے آپ
زیادہ سے زیادہ وقت سورج کی روشنی میں گزاریے- مچھلی کا استعمال ضرور کیجیے-
|
|
اپسم نمک ملے گرم پانی سے غسل
یہ ایک قدیم گھریلو ٹوٹکا ہے کہ سردیوں میں Epsom Salt (خاص سمندری نمک) کو
پانی میں شامل کر کے غسل کیجیے یہ آپ کو سکون فراہم کرے گا- دو کپ نمک نیم
گرم پانی میں شامل کریں اور اس میں موجود میگنیشیم اور سلفیٹ تیزی سے جذب
ہوجائیں گے جبکہ اس پانی سے نہانے پر آپ کے جسم کو آرام و سکون حاصل ہوگا-
یہ معدنیات سوزش کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں-
|
|
مساج
مساج تھراپی کے ذریعے بھی آپ جوڑوں کے درد سے آرام حاصل کر سکتے ہیں لیکن
اس کے لیے ضروری ہے مساج سینٹر کو خود اپنا کام کرنے دیں کیونکہ چند بہترین
سینٹرز کے پاس بعض ایسے ماہر افراد موجود ہوتے ہیں جو اپنی منفرد تکنیک کی
مدد سے آپ کے جوڑوں کی سوزش کو کم کرسکتے ہیں اور کو درد سے نجات دلانے میں
مددگار ثابت ہوسکتے ہیں-
|
|
ہاٹ پیک اور کولڈ پیک
15 سے 20 منٹ تک متاثر مقام پر hot pack کا استعمال آپ کے لیے فائدہ مند
ثابت ہوسکتا ہے- یہ اس کی گرمی آپ کے متاثرہ جگہوں پر خون کے بہاؤ کو
بڑھاتی ہے اور قدرتی طور پر آپ کے جوڑوں کی سوزش کو کم کرتی ہے اور درد کو
رفع کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے- اس کے فوراً بعد 15 سے 20 منٹ کے لیے
cold pack کا استعمال بھی آپ کی سوجن اور درد کو کم کرتا ہے -
|
|