ڈینگی کی طرح چکن گونیا بھی مچھر کی وجہ سے
پھیلتا ہے ،صبح و شام کو اس مچھر کے کاٹنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے اس لئے ان
اوقات میں زیادہ احتیاط کریں۔
روحانی احتیاط:
’’اور اگر خدا تم کو کوئی سختی پہنچائے تو اُس کے سوا اس کو کوئی دور کرنے
والا نہیں اور اگر نعمت (وراحت)عطا کرے تو کوئی اس کو روکنے والا نہیں بے
شک اﷲ ہر چیز پر قادر ہے(سورہ انعام آیت17-18)
بیماری اﷲ کا امتحان ہے جس کو دور کرنا بھی اﷲ کی مرضی پر منحصر ہے اور ہر
بیماری سے بچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کے اﷲ کو یاد رکھیں ،اور اس آیت کو کم
از کم روز ایک بار ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیں انشاء اﷲ اﷲ کی مدد ضرور پہنچے گی۔
دیسی علاج:
نیم گرم پانی میں لاہوری نمک ڈال کر جہاں جہاں بخار کی وجہ سے درد ہو سکائی
کریں انشاء اﷲ جلد آرام آ جائے گا۔
رات کو سونے سے پہلے ’’دو‘‘انجیر ‘‘کھانا بخار کی شدت کو کم کر دیتا ہے،اور
اگر آپ یہ عادت بنا لیں تو بہت فائدہ مند ہے۔
چکن گونیا کی علامات :
۱)تیز بخار ۲)جوڑوں میں درد ۳)جسم میں شدید درد ۴)سر میں درد
۵)الٹی ۶)کمزوری ۷)جسم پر سرخ دھبے ۸)آنکھوں میں درد
گھراور محلے میں احتیاط:
۱)گندا پانی جمع نہ ہونے دیں ۲)بچوں کو فل آستین کے کپڑے پہنائیں ۳)موسپل
لگا کر باہر بھیجیں
۴)صبح و شام کے وقت دروازے و کھڑکیاں بند رکھیں ۵)مچھر دانی کا استعمال
کریں
۶)اگر لیموں میں لونگ ڈال کر کمرے میں رکھیں تو بھی مچھر نہیں آتے ۷)اسپرے
کریں
نوٹ:بخار ہلکا بھی ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں تا کہ مصیبت آنے سے پہلے
ہی اُس کا حل نکالا جا سکے۔
|