یہ بات واقعی حیران کن ہے کہ کچھ غذائیں
ایسی بھی ہیں جو صحت خصوصاًجلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں یا ان کی
زیادتی آپ کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جلد صحت مند اور چمکتی دمکتی رہے اور آپ اس کی
حفاظت بھی کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے چند غذاﺅں کا استعمال ترک کرنا ہوگا
۔جلد کی صحت کے لیے صرف بیرونی طور پر صفائی کا خیال رکھنا کافی نہیں بلکہ
اندرونی طور پر بھی جلد کا صحت مند ہونا ضروری ہے ۔ بازاروں میں ملنے والے
مرغ مسلم کھانے جیسے کہ فاسٹ فوڈ وغیرہ جلد کو اندر سے نقصان پہنچاتے
ہیں۔اس سے بچنے کے لیے آپ کومتوازن غذا کا استعمال اور جن اشیاءسے آپ کی
جلد کو نقصان ہو سکتا ہے ان سے پرہیز کرنا ہوگا۔
فاسٹ فوڈ کے نقصانات:
فاسٹ فوڈمیں چکنائی، شوگر، مصالحے اور دیگر مصنوعی غذائی اجزاءبڑی مقدار
میں پائے جاتے ہیں آج کل کے زیادہ تر افرا دجنک فوڈز کے عادی ہوتے جارہے
ہیں حالانکہ ان فاسٹ فوڈز سے سنجیدہ قسم کی بیماریاں جیسے ذیابیطس،
کولیسٹرول میں اضافہ اور دل کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں، ان جنک فوڈز میں
خراب قسم کی چکنائی استعمال کی جاتی ہے۔ اس لئے ان کے ذریعے آپ کے جسم میں
بھی خراب چکنائی داخل ہوجاتی ہے جو صحت کو نقصان پہنچاتی ہے۔
مرغن غذائیں اور آپ کی جلد:
فاسٹ فوڈز یا مرغن غذ ائیں آپ کی جلد کے لئے زہر ثابت ہوتی ہیں ۔تیز مرچ
مصالحے والے کھانے اور مرغن غذائیں جلد پر ایکنی اور داغ دھبے اور جھائیوں
کا سبب بنتے ہیں ۔اس کی مضرِ صحت چکنائی اور مصالحے کولیسٹرول میں اضافے کا
بھی باعث ہیں ۔خواتین کے لئے سب سے بڑا مسئلہ کیل مہاسوں کا ہے، ان کی وجہ
سے دلکش اور خوبصورت نقش پھیکے پڑجاتے ہیں جس کے بعد خواتین اور لڑکیاں
احساس کمتری میں مبتلا ہوکر گھروں سے نکلنا بند کردیتی ہیں ۔ کیل مہاسے عام
طور پر چہرے اور جسم کے تیل خارج کرنے والے مساموں کے بند ہوجانے کی وجہ سے
وجود میں آتے ہیں ۔ مسام ایک مخصوص قسم کے بیکٹریا کی افزائش ہارمونز،
جنیات، گرم موسم، ادویات اور مرچ مصالحوں والی غذاﺅں کی وجہ سے بند ہوتے
ہیں۔ ،
جلد کا بچاﺅ کرنے کے ٹوٹکے:
1 کیل مہاسوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے گرم موسم اور تیز دھوپ
سے اپنی جلد کو بچائیں ۔
2 تازہ پھل، کچی سبزیاں، جوس اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔
غذا میں گوشت، گرم مصالحے ، مرچیں، چائے، کافی اور چکنی اشیاء کا استعمال
کم سے کم کریں ۔
3 ہلکی پھلکی ورزش اور تازہ ہوا میں چہل قدمی جلد کے لئے بے حد مفید ہے ۔
4 پندرہ سولہ سال کی عمر سے ہی جلد کی حفاظت شروع کردیں ۔ اس کی باقاعدگی
سے کلینزنگ کریں ۔
5 اگر جلد پر پہلے ہی سیاہ دھبے یعنی میلازما ظاہر ہو جائے تو لازما کریم
کا استعمال کریں۔ اس کے باقائدہ استعمال سے جلدپہ سے یہ دھبے غائب ہونا
شروع ہو جائیں گے ۔
ضروری بات :
اگر آپ ان تمام باتوں کا خیال رکھیں او راپنے معمولات میں شامل کریں تو چند
ہی دنوں میں آپ کی جلد بھی جواں، حسین وچمکدار اور صاف شفاف نظر آئے گی اور
آپ دلکش و جاذب نظر دکھائی دیں گی ۔ |