حسنہ (قسط نمبر 34 )

حسنہ کمرے میں آ کر کافی دیر تک والی کے بارے میں سوچتی رہی ،،،،“ آخر وہ مان کیسے گیا ؟ وہ تو مجھ سے نفرت کرتا ہے ،،،پھر اس نے رضا مندی کیسے دے دی ؟ ،،،،،کیا پتا آنٹی نے مجبور کیا ہو اسے ،،،،کیا وہ مجھ سے مجبوری میں شادی کرنا چاہتا ہے ؟ “ خود سے سوال کرتی وہ کمرے میں ٹہل رہی تھی ،،،،یہاں سے وہاں وہ مسلسل اسی کو سوچی جا رہی تھی ۔ اتنے میں اسے گاڑی کے ہارن کی آواز آئی ،،،،،وہ کھڑکی مٰیں جا کر دیکھنے لگی تو اسے والی گاڑی میں سے نکلتا دکھائی دیا،،،“مجھے اس سے بات کرنی چاہیئے ،،،کہ اگر وہ زبردستی شادی کرنا چاہتا ہے ،،،تو نا کرے “ وہ سوچتے ہوئے اسکے کمرے میں جانے کا فیصلہ کر چکی تھی۔

“ آجائیں “ اسنے دروازے پر دستک دی تو اندر سے آواز آئی،،،،وہ آہستہ سے دروازہ دھکیل کر اندر آگئی ،،،،والی اسے دیکھ کر حیران رہ گیا ،،،وہ خواب میں بھی نہیں سوچ سکتا تھا کہ حسنہ اسکے کمرے میں آئے گی ،،،اسے دیکھ کر بالوں میں برش کرتا ہاتھ کچھ دیر کے لئے ساکت رہ گیا تھا مگر وہ جلد ہی خود کو نارمل کر چکا تھا،،،،اس کے حلیئے سے صاف لگ رہا تھا ، وہ ابھی شاور لے کر نکلا ہے۔ بیڈ پر پڑا ٹاول اور اسکے گیلے بال اس بات کے گواہ تھے،،،،وہ اسے نظر انداز کرتا اپنا لیپ ٹاپ لے کر بیٹھ گیا ،،،،وہ دل ہی دل میں یہاں آنے پر خود کو کوس رہی تھی “ مجھے آپ سے بات کرنی ہے“ ،،،،اس نے جھجھکتے ہوئے کہا۔،،،“ کرو ،،،،کیا بات کرنی ہے ؟“ والی نے اسکی آنکھوں میں براہ راست دیکھتے ہوئے کہا ،،،وہ اس طرح دیکھے جانے پر جھینپ گئی ،،،، “ وہ ،،،وہ مجھے یہ پوچھنا تھا کہ،،،،“ وہ اتنا کہہ کر چپ ہو گئی ،،،“کہ ؟ جلدی بولو مجھے کام کرنا ہے ،،،،،کہ آپ مجھ سے زبردستی تو شادی نہیں کر رہے ؟ “،،،،،وہ جلدی سے بول گئی،،،“تمہارا دماغ درست ہے ؟ جو یہ فضول سوال پوچھ رہی ہو ،،،،مجھ سے کوئی زبردستی کر سکتا ہے ؟ ،،،میں اپنی مرضی سے ہر کام کرتا ہوں سمجھی تم “ آہستہ آواز میں مگر غصیلے لیہجے میں وہ ایک بار پھر اسے سنا گیا تھا ،،،“ آپ غصہ کیوں کر رہے ہے ؟ میں بس کلئیر کرنا تھا ،،،،ہو گیا کلیر ؟“ وہ اسکی بات کاٹ کر بیچ میں بولا،،،،،“ پر ،،،،کیا پر جو تم نے پوچھنا تھا پوچھ لیا ،،،اب میں کام کرلو ؟ فارغ نہیں ہوں میں کام کر رہا ہوں ،،جو تمہاری فضول باتیں سنتا رہوں ،،،جا سکتی ہو “ ،،،،اسنے دروازے کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرکے باہر کا رستہ دکھایا وہ روتی ہوئی وہاں سے چلی گئی ،،،،( جاری ہے )
Zeena
About the Author: Zeena Read More Articles by Zeena: 92 Articles with 212520 views I Am ZeeNa
https://zeenastories456.blogspot.com
.. View More