اٹلی کے Velletri نامی قصبے میں رہنے والے ریٹائرڈ اسکول
ہیڈ ماسٹر نے دنیا میں سب سے زیادہ یونیورسٹی ڈگریاں حاصل کرنے کا ریکارڈ
قائم کرلیا ہے جو کہ اٹلی بھر کی مختلف یونیورسٹیوں سے حاصل کی گئی ہیں-
70 سالہ Luciano Baietti اس وقت 15 بیچلر یا ماسٹر ڈگریاں حاصل کرنے کا
اعزاز رکھتے ہیں جبکہ 16ویں ڈگری حاصل کرنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں-
|
|
یقیناً آپ نے کسی بھی ایسے شخص کے بارے میں کبھی نہیں سنا ہوگا ایک سے زائد
کالج سے کوئی ڈگری حاصل کرچکا ہوں لیکن یہ متاثر کن کارنامہ اٹلی کے اس
شہری نے کر دکھایا ہے-
اگرچہ Luciano اس عمر میں دن بھر دیگر لوگوں کی مانند گھر اور باغ کے کام
سرانجام دیتے تھے لیکن رات کے وقت وہ ایک طالبعلم کا روپ دھار لیتے تھے-
روزانہ صبح 3 بجے جب زیادہ تر دنیا سو رہی ہوتی وہ اپنی کتابیں لے کر بیٹھ
جاتے اور ڈیسک لیمپ کی روشنی میں پڑھائی کا آغاز کردیتے-
Luciano کا دعویٰ ہے کہ “ مطالعہ میرے دماغ کو فعال رکھتا ہے جبکہ ہر ڈگری
دنیا بھر کے بارے میں میری معلومات میں اضافے کا باعث ہے“-
|
|
Luciano نے پہلا ریکارڈ 2002 میں اس وقت قائم کیا جب انہوں نے 8 ڈگریاں
حاصل کرلیں لیکن یہ سلسلہ رکا نہیں- اور فزیکل ایجوکیشن٬ سوشیالوجی٬ لٹریچر٬
قانون٬ پولیٹیکل سائنس فلاسفی اور موٹر اسکلز میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد
اگلے 15 سال میں مزید 7 ڈگریاں حاصل کی گئیں-
|