اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کے موجودہ
تعلیمی نظام میں بےشمار خامیاں موجود ہیں جن کی اصلاح کرنے کی اس وقت اشد
ضرورت ہے- ملک میں تعلیمی نظام کی ناکامی کی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ
یکسانیت کی کمی ہے- اس وقت پاکستان میں 5 سے زائد تعلیمی نظام موجود ہیں جن
میں سرکاری اسکول٬ نجی اسکول٬ مدارس٬ وفاقی اسکول اور وہ اسکول جو بین
الاقوامی سسٹم کے تحت قائم ہیں جسے او لیول یا اے لیول وغیرہ- یہاں چند
تصاویر پیش کی جارہی ہیں جو پاکستان کے تعلیمی نظام کی خامیوں کی عکاسی
کرتی ہیں-
|
|
حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے بہت سے والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلانے سے
قاصر ہیں-
|
|
سرکاری اسکول میں طالبعلموں کو کیسے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے؟ آپ بھی دیکھیے!
|
|
نجی اسکول میں پڑھانے کے لیے والدین کو پائی پائی قربان کرنی پڑتی ہے-
|
|
سرکاری اسکولوں میں استادوں کی پڑھانے میں عدم توجہی ایک بڑا المیہ ہے-
|
|
طالبعلموں کی تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو کچل دیا جاتا ہے-
|
|
امتحان صرف آپ کی یادداشت کا ہوتا ہے ذہانت کا نہیں-
|
|
ایسے تعلیمی نظام سے صرف معمولی ذہن ہی پیدا ہوسکتے ہیں-
|
|
مختلف تعلیمی نظام کی وجہ سے مختلف اقسام کے دماغ ہی جنم لیتے ہیں-
|
|
کیا آپ تعلیمی اداروں میں ایسی غیر نصابی سرگرمیوں کی
حوصلہ افزائی کرتے ہیں؟
|