وال سٹریٹ پر ہالی وُڈ کی چند اہم فلمیں۔ حصہ دوم۔

وال سٹریٹ (سنہء1987 ء ۔اہم کردار مائیکل ڈگلس ) ۔۔۔۔بوائر روم (سنہء2000 ء۔اہم کردار جیووانی ریبزی)۔۔۔۔وال سٹریٹ 2:منی نیور سلیپز (سنہء2010ء۔اہم کردار مائیکل ڈگلس)۔۔۔۔دی وولف آف وال سٹریٹ (سنہء2013ء۔اہم کردار لیونارڈو ڈی کیپریو)

وال سٹریٹ پر فلمیں

وال سٹریٹ (سنہء1987 ء ۔اہم کردار مائیکل ڈگلس )
ایک ایسے ماہر سٹہ باز گورڈن گیگو کے گرد گھومتی ہے جو وال سٹریٹ فرم کے ایک نوجوان بروکر کو کامیابی کی سیڑھی کا راستہ اپنے اس اصول"لالچ ہی اچھی ہے " سے قائل کر کے ساز باز کرتا ہے اوراُس سے " بلیو سٹارایئر لائن" میں تعلقات استعمال کرنے کیلئے کہتا ہے جہاں اُسکا والد 24سال سے ملازم ہے۔ پھر جب بُلبلا پھٹتا ہے تب نوجوان کو اندازہ ہوتا ہے کہ ان حالات میں تما م سنہرے خواب کیسے ٹوٹتے ہیں۔

بوائر روم (سنہء2000 ء۔اہم کردار جیووانی ریبزی)
میں بھی ایک ایسے طالب علم کی کہا نی ہے جسکو کالج سے نکال دیا جا تا ہے اور اُسکا والد اُسے نالاں ہو جاتا ہے۔وہ نیویارک کے مضافات کی ایک فرم میں بروکر کی تربیت حاصل کرتا ہے اور پھر وہ اسٹاک ایکسچینج کے سٹہ بازوں کا رویہ دیکھ کر جان جاتا ہے کہ اُس نے ایک نامناسب پیشہ اپنا لیا ہے۔لہذا س پر وہ اپنے والد کو کیا منہ دکھائے گا۔

وال سٹریٹ 2:منی نیور سلیپز (سنہء2010ء۔اہم کردار مائیکل ڈگلس)
وال سٹریٹ 1987ء کا سیکوئل ہے۔ جس میں گورڈن گیگو منی لانڈرنگ کے الزام میں 7سال سزا کاٹ کر رہا ہوتا ہے۔ پھر ایک ایسے ماہر نوجوان بروکرسے تعلق قائم کرتا ہے جسے ساز باز کر کے وال سٹریٹ کے اپنے دشمنوں کو نیچا دکھا نے اور اپنے خوابوں کا محل تعمیر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔دلچسپی یہ ہے کہ اس دفعہ نوجوان اُسکی اپنی بیٹی کا منگیتر ہے اور دھڑام ہونے والا ادارہ گلوبل سرمایہ کاری بنک "کیلر زیبل"۔

دی وولف آف وال سٹریٹ (سنہء2013ء۔اہم کردار لیونارڈو ڈی کیپریو)
کی کہانی حقیقت پر مبنی شخص جورڈن بیلفورڈٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایک بروکر ہے اور وال سٹریٹ اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھپلے کا حصہ نہ بننے کی وجہ سے22ماہ کی جیل کاٹتا ہے۔ پھر رہائی کے بعد اپنے مخالفین کو زچ کر کے رکھ دیتا ہے۔یہ کامیڈی کرائم فلم اُن لوگوں کی ذہنیت ظاہر کرتی جو اپنے مفاد کیلئے کسی بھی نامعقول فیصلے کو ا پنے حق میں کرنے سے گریز نہیں کرتے۔

آخر میں کیا یہ سوچنا اہم نہیں کہ وال سٹریٹ کی شدید مندی اور پھر اوپر سے ہالی وُڈ کی فلموں میں تنبیہ ہمیں ایک لال سگنل ہے کہ رُک جاؤاس چمک دمک والی دُنیا کی طرف بڑھنے سے جہاں سونا نہ ملا تو کوئلہ ہو جاؤ گے۔
 
Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 205 Articles with 341795 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More