پی ایس ایل کا فائنل کہاں ہوگا؟ اعلان ہوگیا!

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل کس شہر میں ہوگا؟ آخر اس سوال کا جواب آج کے اہم اجلاس کے بعد دے ہی دیا گیا- جی ہاں آج دبئی میں پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے درمیان ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے درمیان ہونے والے اس اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ چاہے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کا فائنل میچ کھیلنے کے لیے پاکستان سے انکار ہی کیوں نہ کریں٬ پھر بھی ہر صورت میں یہ فائنل پاکستان کے شہر لاہور میں ہی کھیلا جائے گا-
 

image

تاہم ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ 50 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کا فائنل میچ پاکستان آ کر کھیلنے کے لئے آنے پر پہلے ہی رضامند ہیں- اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ٬ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کوچز بھی اس فائنل کے لئے لاہور آنے پر تیار ہیں ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایسے غیر ملکی کھلاڑی جو پی ایس ایل فائنل کے لئے پاکستان آئیں گے انہیں وی وی آئی سیکورٹی مہیا کرنے کے علاوہ 10 ہزار ڈالر اضافی دیئے جائیں گے ۔

پی سی بی، پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے درمیان اجلاس کے بعد پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل 5 مارچ کو لاہور میں منعقد کروائے جانے کا حتمی اعلان کر دیا گیا ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

All the franchises participating in the Pakistan Super League have, in principal, agreed to play the PSL final in Lahore, as planned by the Pakistan Cricket Board. In a high-level meeting chaired by chairman PSL Najam Sethi in Dubai on Monday, all the team owners took time to reinforce their solidarity and conviction with the decision of taking the final of the PSL back to its rightful home, the Gaddafi Cricket Stadium in Lahore, which is also the head office of both the PCB and the PSL.