لہو لہو پاکستان اور قومی یکجہتی

حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد ملک کی فضا ابھی تک بارود کی بو سے پاک نہیں ہوئی تھی کہ خیبر پختوانخواہ کے صوبائی دارالحکومت کے پڑوسی شہر چارسدہ میں کچہری پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ۔ چاروں صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات میں سینکڑوں شہریوں کو لقمہ اجل بنانے کے بعد 3 خود کش بمباروں نے چارسدہ میں کچہری پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے کچہری کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔ تاہم خیبر پختونخواہ پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے نہ صرف حملہ آوروں کو داخل ہونے سے روکا بلکہ دو دہشت گرد ان کے گولیوں کا نشانہ بنے۔ تیسرے خود کش بمبار نے گیٹ کے باہر ہی خود کو اڑا دیا۔ واقعہ میں سات شہری شہید ہوگئے جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

وطن عزیز میں چند ماہ پر امن گزرنے کے بعد گذشتہ چند دنوں سے ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے سر اٹھالیا ہے۔ پاکستان کے مختلف حصوں میں دھماکے کرکے سینکڑوں بے گناہ شہریوں کے زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ وطن دشمن عناصر کے کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہوگئے اور پہلے کے نسبت زیادہ چوکھس ہوگئے۔ مختلف شہریوں میں آپریشنز کرکے حملہ آوروں کے سہولت کاروں سمیت سینکڑوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

وطن عزیز کے محافظوں نے اندرونی اپریشنز کے ساتھ ساتھ بارڈرز پر بھی اپنی پوزیشنز مستحکم کی۔ صرف یہی نہیں بلکہ باہر سے دراندازی کرنے والے عناصر کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کرکے ان کو بھاری نقصان پہنچا کر خبردار کیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی سیکیورٹی ادارے اور ایمان کے جذبے سے سر شار عوام کسی بھی قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے ہر دم تیار ہیں اور شاہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہاں ایک بات قابل وضاحت ہے کہ جہاں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی ادارے ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے مصروف عمل ہیں وہاں پاکستانی عوام کو بھی قانون کا احترام کرکے مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ ہر ایسے عمل اور ایسے قول سے اجتناب کرنا ہم سب پر لازم ہے جو قوم میں توڑ پیدا کریں۔ ہمیں انفرادیت اور فرقہ واریت کے بجائے اجتماعیت کو فروغ دینا چاہئیں۔ سوشل میڈیا پر مشتعل انگیز پوسٹ اور سٹیٹس ہر گز نہیں دینے چاہئیں۔ منفی پرو پیگنڈوں سے اجتناب کرنا چاہئیں۔ میڈیا کو بھی اس بات کی پابندی کرنی چاہئیں کہ ریٹنگ کے چکر میں سنسنی نہ پھیلائے ۔ ایسی خبریں نہ پھیلائیں جس کی لسانی، ثقافتی ، سماجی انتشار پھیلے یا فرقہ واریت کی فضا پیدا ہو۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں سمیت کسی قوم ، علاقے یا ثقافت پر کیچڑ اچھالنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔

آج وقت ہے قومی یکجہتی کااور اجتماعیت کا۔ آئیں ! آج ہم سب مل کر اسلامی تعلیمات پر عمل پھیرا ہوکر جسد واحد کا ثبوت پیش کریں اور حبل اﷲ کو مضبوطی سے تھام پر اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک قدم اس پاک دھرتی سے کوسوں دور کریں۔
 

Abid Ali Yousufzai
About the Author: Abid Ali Yousufzai Read More Articles by Abid Ali Yousufzai: 97 Articles with 75924 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.