کنزالایمان ۔ ١٤

یخلق ما یشاء یھب لمن یشاء اناثا و یھب لمن یشاء الزکور او یزوجہم ذکرانا و اناثا و یجعل من یشاء عقیما ۔ انہ علیم قدیر۔ پیدا کرتا ہے جو چاہے جسے چاہے بیٹیاں عطا فرمائے اور جسے چاہے بیٹے دے یا دونوں ملا دے بیٹے اور بیٹیاں اور جسے چاہے بانجھ کردے ‘ بیشک وہ علم و قدرت والا ہے ( وہ مالک ہے اپنی نعمت کو جس طرح چاہے تقسیم کرے جسے جو چاہے دے ‘ انبیاء علیہم السلام میں بھی یہ سب صورتیں پائ جاتی ہیں ‘ حضرت لوط و حضرت شعیب علیہما السلام کے صرف بیٹیاں تھیں کوئ بیٹا نہ تھا اور حضرت ابراہیم علیہ الصلوتہ والسلام کے صرف فرزند تھے کوئ دختر ہوئ ہی نہیں اور سید الانبیاء حبیب خدا محمد مصطفے صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کو اللہ تعالی نے چار فرزند عطا فرمائے اور چار صاحب زادیاں اور حضرت یحیی اور حضرت عیسی علیہ السلام کے کوئ اولاد ہی نہیں ) الشوری ٤٩‘ ٥٠۔

وما کان لبشر ان یکلمہ اللہ الا وحیا ۔ اور کسی آدمی کو نہیں پہنچتا کہ اللہ اس سے کلام فرمائے مگر وحی کے طور پر۔ ( یعنی بے واسطہ اس کے دل میں القا فرما کر اور الہام کر کے بیداری میں یا خواب میں ‘ اس میں وحی کا وصول بے واسطہ سمع کے ہے اور آیت میں الا وحیا سے یہی مراد ہے اس میں یہ قید نہیں کہ اس حال میں سامع متکلم کو دیکھتا ہو یا نہ دیکھتا ہو ۔ مجاہد سے منقول ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت داؤد علیہ السلام کے سینہ ءمبارک میں زبور کی وحی فرمائ اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ذبح فرزند کی خواب میں وحی فرمائ اور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم سے معراج میں اسی طرح کی وحی فرمائ جس کا فاوحی الی عبدہ ما او حی میں بیان ہے ‘ یہ سب اسی قسم میں داخل ہیں انبیاء علیہم الصلواتہ والسلام کے خواب حق ہوتے ہیں جیسا کہ حدیث شریف میں وارد ہے کہ انبیاء کے خواب وحی ہیں ‘ تفسیر ابی السعود و کبیر و مدارک و زرقانی علی المواہب وغیرہ ) الشوری ٥١
 
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 110747 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More