اکثر لوگوں کو مسوڑوں سے خون آنے کی شکایت ہوتی ہے لیکن
وہ اس حوالے سے کچھ خاص سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے یا پھر گھریلو ٹوٹکوں
کا سہارا لینے لگ جاتے ہیں- لیکن ماہرین نے حال ہی میں ایک خوفناک انکشاف
کیا ہے کہ مسوڑوں سے خون کا آنا ذیابیطیس کا مرض لاحق ہونے کی علامت بھی
ہوسکتی ہے-
|
|
یہ انکشاف نیدرلینڈ میں ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی ایک
طبی تحقیق کے نتائج کی صورت میں سامنے آیا ہے-
تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ دانت کے گرد پائی جانے والی جھلی میں
سوزش یا پھر مسوڑوں کے امراض ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کی ابتدائی علامت
ہوسکتی ہیں-
محققین نے ریسرچ کے لیے ایسے 313 افراد کا انتخاب کیا جن میں 78 افراد دانت
کے گرد جھلی کی شدید سوزش کے شکار٬ 126 افراد مسوڑوں کے امراض کے شکار جبکہ
198 افراد صحت مند تھے-
محققین نے ان تمام افراد کے خون کے مختلف نمونوں کے ٹیسٹ کیے جس میں دانت
کے گرد جھلی کی سوزش کے مرض کے شکار افراد ذیابیطس کے بھی شکار پائے گئے
جبکہ مسوڑوں کے امراض کے شکار افراد بھی ذیابیطس کا شکار تھے یا پھر ان میں
اس مرض سے قبل کی علامات موجود تھیں-
|
|
محققین کا کہنا ہے کہ دانتوں کے امراض کے شکار افراد اپنی شوگر بھی چیک
کروائیں تاکہ اس مرض کی پیچیدگیوں سے بروقت نمٹا جاسکے-
|