آؤ دوستو اگلی زندگی کا سوچیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم پیارے پیارے مسلم بھایوں السلام علیکم امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ پاک کا فرمان ہے کہ میں جن و انس کو اپنی عبادت کیلیے پیدا کیا ہے اور میں اس وقت تک سورج غروب نہیں کرتا جب تک سب کو رزق نہ دے دو اور اللہ پاک کا فرمان یے کہ میں کسی کو بھوکا نہیں سلاتا اور جس بات کا اللہ پاک نے حکم دیا ہے ہم اس سے دور چلے گئے اور جس چیز کو اللہ پاک نے اپنے ذمے لیا ہے ہم اسکے پیچھے بھاگ پڑے ہیں یعنی روزی کے پیچھے اور عبادت سے ہم دور چلے گے ہیں ہماری مسجدیں ویران ہو چکی ہیں ہم صرف رمضان المبارک میں مساجد کا. ر خ کرتے ہیں آ خر ہمیں ہو کیا گیا ہے ہم پیسے کی دوڑ میں ایسے لگے کہ نہ سو پورا ہوتا ہے اور نہ ہم عبادت کی طرف آتے ہیں دراصل دوسرے مذاہب کے لوگوں کی طرح ہم نے بھی اس دنیا کو ہی سب کچھ سمجھ لیا ہے پیارے پیارے مسلم بھایوں. اگلی زندگی کی تیاری کا پہلا قدم ہے نماز کیونکہ قبر میں پہلا سوال نماز کے بارے مین ہوگا اسکے بعد دیگر ارکان اسلام اور دیگر اسلامی عبادات اگلی زندگی کی تیاری کیلیے اگر ہم صرف دو چیزوں حقوق اللہ اور حقوق العباد پر عمل کرنا شروع کر دیں تو ہماری اگلی زندگی سنور جاے اور اچھے کاموں کا انعام جنت اور برے کاموں کا انجام جہنم ہے اب یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم کس چیز کا انتحاب کرتے ہیں اگر ہم اسلام و قرآن کی اچھی اچھی باتوں کو اپنا لیں تو ہم جنت کے حقدار بن جایں گے یہ دنیا تو ایک خواب کی مانند ہے اصل زندگی تو اگلی زندگی ہے جو ہمیشہ کیلیے ہے اور یہ دنیا فانی اگلی دنیا ہمیشہ کیلیے تو کیونکہ ہم عارضی زندگی پر ہمیشہ کی زندگی قربان. کر رہے ہیں اگر دولت ہی سب کچھ ہوتی تو سکندر اعظم خالی ہاتھ نہ جاتا. پیارے پیارے مسلم بھایوں آو آج سے اگلی زندگی کی تیاری کرتے ہیں اور ایسے کام کریں کہ پوری دنیا میں دین اسلام پھیل جاے اور ہر جگہ اسلام کو بول بالا ہو اور اتنے مضبوط یو جایں کہ کہ کوی ہماری طرف میلی انکھ سے نہ دیکھ سکے اب ہم آ خر میں ملکر دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک ہم سب کو اپنے اور اپنے محبوب کے رستے پر چلنے کی توفیق دے اور ہم سے وہ کام کرواے جس سے ہماری اگلی زندگی سنور جائے آمین-

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 303863 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More