یوم پاکستان اور ہم

ہمارے بزرگوں نے پاکستان حاصل کرنے کیلیے نوے سال کی طویل جدوجہد کی اور اس کیلے لاکھوں قربانیاں دیں تب جاکر. ہمیں آزادی نصیب ہوی ہماری تحریک آزادی میں کی نشیب و فراز آے اور آہستہ آہستہ آزادی کی تحریک زور پکڑتی چلی گی اور آزادی کا سب سے اہم واقعہ یوم پاکستان کا تھا جب مسلم لیگ نے انیس سو چالیس میں قرار داد لاہور پاس کی جو بعد میں قرار داد پاکستان بنی ہماری تحریک میں اس قرار داد کے بعد تیزی آتی گی اور چودہ اگست کو ہمین ہمارا عظیم وطن ملا اور اللہ پاک نے پاکستان کی شکل میں ہمیں عظیم تحفہ دیا اب زندہ قوم کی حیثیت سے ہمیں اپنے قومی دن زور شور سے منانے چاہیں اور ہمین دنیا کو پیغام دینا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں اور ہم اپنے قومی دن منانا جانتے ہیں اور ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور ہمارا وطن مسایل میں ضرور ہے مگر یہ مسایل عارضی ہیں اور انشاء اللہ ہم یوم پاکستان شایان شان سے مناتے رہیں گے ہم یوم پاکستان پر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ پاکستان ہماری جان شان آن اور پہچان ہے اور وقت پڑتے پر ہم اپنا تن من دھن سب کچھ اپنے وطن پر قربان کر دیں گے مگر اپنے وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جس. نے یوم پاکستان جوش و جذبے سے منانے کا اعلان کیا ہے انشاء پی ایس ایل کی طرح ہم یوم پاکستان پر بھی بھر پور طریقے سے شرکت کرکے دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے یوم پاکستان انشاء اللہ قیامت تک ہم مناتے رہیں گے ہمارے بعد ہماری آنے والی نسلیں اسے مناتی رہیں گی اور ہم اپنے بزرگوں کو خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے پاکستان زندہ باد

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 302772 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More