کیونکر الله ایسی قوم کی ہدایت چاہے جو ایمان لا کر کافر ہو گئے

---------سورہ آل عمران - ٣ - --------------------- آیات # ٧٨ تا ٩١
اور ان میں کچھ وہ ہیں جو زبان پھیر کر کتاب میں میل کرتے ہیں کہ تم سمجھو کہ یہ بھی کتاب میں ہے اور وہ کتاب میں نہیں اور وہ کہتے ہیں یہ الله کے پاس سے ہے اور وہ الله کے پاس سے نہیں اور الله پر دیدہ و دانستہ جھوٹ باندھتے ہیں -- کسی آدمی کا یہ حق نہیں کہ الله اسے کتاب اور حکم و پیغمبری دے پھر وہ لوگوں سے کہے کہ الله کو چھوڑ کر میرے بندے ہو جاؤ ہاں یہ کہے گا کہ الله والے ہو جاؤ اس سبب سے کہ تم کتاب سکھاتے ہو اور اس سے کہ تم درس کرتے ہو -- اور نہ تمہیں یہ حکم دیگا کہ فرشتوں اور پیغمبروں کو خدا ٹہرا لو کیا تمہیں کفر کا حکم دیگا بعد اسکے کہ تم مسلمان ہوئے -- اور یاد کرو جب الله نے پیغمبروں سے انکا عہد لیا جو میں تم کو کتاب اور حکمت دوں پھر تشریف لائے تمھارے پاس وہ رسول کہ تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمائے تو تم ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور ضرور اسکی مدد کرنا ' فرمایا کیوں تم نے اقرار کیا اور اس پر میرا بھاری ذمہ لیا سب نے عرض کی ہم نے اقرار کیا فرمایا تو ایک دوسرے پر گواہ ہو جاؤ اور میں آپ تمھارے ساتھ گواہوں میں ہوں -- تو جو کوئی اس کے بعد پھرے تو وہی لوگ فاسق ہیں -- کیا الله کے دین کے سوا اور دین چاہتے ہیں اور اسی کے حضور گردن رکھے ہیں جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں خوشی سے اور مجبوری سے اور اسی کی طرف پھریں گے -- یوں کہو کہ ہم ایمان لائے الله پر اور اس پر جو ہماری طرف اترا اور جو اترا ابراھیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور انکے بیٹوں پر اور جو کچھ ملا موسیٰ اور عیسیٰ اور انبیاء کو ان کے رب سے ہم ان میں کسی پر ایمان میں فرق نہیں کرتے اور ہم اسی کے حضور گردن جھکائے ہیں -- اور جو اسلام کے سوا کوئی دین چاہے گا وہ ہرگز اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں سے ہے -- کیونکر الله ایسی قوم کی ہدایت چاہے جو ایمان لا کر کافر ہو گئے اور گواہی دے چکے تھے کہ رسول سچا ہے اور انھیں کھلی نشانیاں آ چکی تھیں اور الله ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا -- ان کا بدلہ یہ ہے کہ ان پر لعنت ہے الله اور فرشتوں اور آدمیوں کی سب کی -- ہمیشہ اس میں رہیں نہ ان پر سے عذاب ہلکا ہو اور نہ انھیں مہلت دی جائے -- مگر جنہوں نے اس کے بعد توبہ کی اور آپا سنبھالا تو ضرور الله بخشنے والا مہربان ہے -- بیشک وہ جو ایمان لا کر کافر ہوئے پھر اور کفر میں بڑھے ان کی توبہ ہر گز قبول نہ ہوگی اور وہی ہیں بہکے ہوئے -- وہ جو کافر ہوئے اور کافر ہی مرے ان میں کسی سے سے زمین بھر سونا ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اگرچہ اپنی خلاصی کو دے ان کے لیے دردناک عذاب ہے اور انکا کا کوئی یار نہیں

بہت سوچیں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں بہت تحقیق کریں اور بتائیں کہ الله تعالیٰ نے اپنی کونسی کتاب یا کونسے پیغمبر کو اسرائیلی قبلہ جسے عام طور قبلہ اول کہا جاتا ہے کی پیروی کا حکم دیا تھا
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113866 views nothing special .. View More