فقیر یعنی بھیک مانگنے والا ،عجیب بات ہے بھیک مانگنے
والے کو یہ اُمید ہوتی ہے کے بندے سے مانگوں گا تو وہ دے دے گا ،یہ اُمید
نہیں ہوتی کے اﷲ سے مانگوں گا وہ دے گا آخر کیوں؟اﷲ پر ایمان کم اور بندوں
پر زیادہ اعتماد کیوں ؟ شاید اس کی وجہ جہالت ہو تو اب ان فقیروں کے لئے
پاکستان میں کوئی قانون ہے یا نہیں؟کیوں کوئی نہیں پوچھتا کے تم بھیک کیوں
مانگ رہے ہو،کیوں محنت نہیں کرتے،اس طرح ہمارے ملک کا نام بھی بدنام ہو رہا
ہے ،ماشا ء اﷲ پاکستان میں کام بہت ہے کرنے والا ہونا چاہئے تو پھر بھیک
کیوں مانگتے ہو؟اور اکیلے نہیں اپنے معصوم بچوں کو بھی ساتھ لاتے ہیں اور
بھیک مانگتے ہیں اکثر میں نے یہ بھی دیکھا ہے کے ایک طرف شوہر مانگ رہا ہے
دوسری طرف بیوی مانگ رہی ہے اور تیسری طرف بچے مانگ رہے ہیں شوہر سے جا کر
کوئی کیوں نہیں پوچھتا کے بے غیرت کی زندگی کیوں گذار رہے ہو محنت کیوں
نہیں کرتے،ہمارے Government کے اسکول بھی اچھے ہیں وہاں جاؤ تعلیم حاصل کرو
کم از کم مرنے سے پہلے اتنا تو جان لو کے بندوں سے نہیں اﷲ سے مانگا جاتا
ہے،بندے دے کر احسان جتاتے ہیں ،اﷲ دے کر خوش ہوتا ہے،بندے تمہیں دیکھ کر
کتراتے ہیں اﷲ انتظار کرتا ہے کے میرا بندہ مجھ سے مانگے،بندے ۵ روپے دے کر
ذلیل کریں گے اﷲ لاکھ بھی دے گا تو بھی تمہیں ذلت اور رسوائی سے بچائے
گا،بندوں پر اعتبار کرو گے تو ڈوب جاؤ گے اﷲ پر یقین رکھو گے تو کنارہ مل
جائے گا،بندے اپنی فکر کرتے ہیں دوسروں کی نہیں اﷲ صرف اپنی مخلوق کی فکر
کرتا ہے،بندے پیسہ وہاں خرچ کرتے ہیں جہاں نام ہو اﷲ بے نام کو بھی نام دے
سکتا ہے،ایک بار خلوص سے مانگو تو اﷲ سے سب کچھ مل جائے گا اﷲ کا دروازہ
کبھی کسی کے لئے بھی بند نہیں ہوتا ،اﷲ کی ذات تو وہ ذات ہے کے جو انگریز (معاذ
اﷲ) اﷲ کا قرآن جلا رہے ہیں اﷲ اُن کو بھی دیتا ہے،جو اﷲ کو نہیں مانتے اﷲ
نے اُن کو سُپر پاور بنایا ہوا ہے،تو ذرا سوچیں آپ تو الحمد ﷲ مسلمان ہیں
تو کیا اﷲ آپ کو بھول جائے گا؟ کیا آپ کو نہیں دے گا؟ ضرور دے گا صرف اﷲ کے
در پر آکر مانگنا سیکھ لو انشاء اﷲ دنیا میں دیتے نظر آؤ گے مانگتے نہیں۔
پاکستان میں بھی ان فقیروں کے لئے قانون بنے ،ان کے بچوں کو اسکول بھیجا
جائے،فقیروں کے ساتھ بچے ہوں تو اُن سے پوچھا جائے اسکول کیوں نہیں
بھیجتے،اگر وہ مجبور ہوں تو اُن کا ساتھ دیا جائے اُن کو بھیک نہ دی جائے
بلکہ کہا جائے کے کام کرو جب بھوکے مریں گے تو ضرور کام کریں گے، ہم اُن کی
جب روزانہ 2000 کی دیہاڑی لگا دیں گے پیسہ دے دے کر، تو کیا خاک وہ سدھریں
گے اگر آپ کو صدقہ دینا ہے تو اس کا آسان طریقہ ملاحظہ فرمائیں:
روزانہ جو بھی آپ کو دینا ہے گھر میں ہی جمع کرتے رہیں ایک ماہ کے بعد آپ
کسی ایسے کو دیں جو مانگتا نہیں ہے پر مجبور ضرور ہے ایسے کی مدد کرنا لاکھ
درجے بہتر ہے ایسوں کی مدد کرنے سے جو اﷲ سے زیادہ بندوں پر اعتبار کرتے
ہیں۔ |