پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور ان کے
صاحبزادے ارسلان چوہدری کو سعودی عرب کے جدہ ائیرپورٹ پر ایک مسافر نے اس
وقت کھری کھری سنا دیں جب یہ دونوں پاکستانی حضرات لائن توڑ کر سب سے آگے
جا کر کھڑے ہوگئے-
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور ان کے بیٹے کی اس حرکت پر فلائٹ کے انتظار
میں پہلے سے قطار میں کھڑے ایک شخص نے انہیں فوراً یہ کہہ کر ٹوکا کہ “آپ
اصول نہ توڑیں اور واپس اپنی جگہ پر کھڑے ہوجائیں-
|
|
جس کے جواب میں ارسلان چوہدری نے اس شخص سے کہا کہ ہم بزنس کلاس کے مسافر
ہیں اور ہمیں متعلقہ کاؤنٹر نے ہی آگے لگنے کا کہا ہے- اس پر مذکورہ شخص نے
انہیں دوبارہ کہا کہ آپ کو کاؤنٹر کی طرف سے پیچھے لگنے کا ہی کہا گیا اور
آپ کے علاوہ باقی تمام لوگ بھی یہاں مسافر ہیں اور وہ بھی اپنی فلائٹ کا
انتظار کر رہے ہیں-
تاہم سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے آگے بڑھ کر معاملے کو ختم کرتے ہوئے
کہا کہ “کوئی بات نہیں ہم واپس پیچھے جاکرکھڑے ہوجاتے ہیں“۔ |
|
|