علامہ صاحب اور انگریز

بہترین تحریر ضرور پڑھیں۔۔۔۔۔محمد نعیم

ایک انگریز نے عالم دین سے سوال کیا: اسلام میں کیوں مرد اور عورت جو نامحرم ہیں ان کا ہاتھ ملانا حرام ہے؟
عالم دین نے جواب دیا:
کیا تم ملکہ الزبتھ (ملکہ برطانیہ) سے ہاتھ ملا سکتے ہو؟
اس انگریز مرد نے کہا: یقینا ایسا نہیں ہے، کیونکہ فقط محدود اور خاص لوگ ہیں جو ملکہ الزبتھ سے ہاتھ ملا سکتے ہیں.
عالم دین نے کہا: ہماری عورتیں بھی ملکہ کی طرح ہیں اور جو ملکہ ہوں تو بیگانے مردوں سے ہاتھ نہیں ملاتیں.
پھر اس انگریز نے سوال کیا: کیوں مسلمان عورتیں اپنے بالوں اور اپنے بدن کو چھپاتی ہیں اور حجاب کی پاپند ہوتی ہیں؟
اس عالم دین نے تبسم فرمایا اور دو ٹافیاں لیں، ایک ٹافی کو کھولا اور دوسری کو نہیں کھولا ویسے رہنے دیا ، پھر بعد میں دونوں کو مٹی میں ملایا، اور اسی انگریز کو کہا: اگر میں آپ سے کہوں کہ ان دو ٹافیوں میں سے ایک اٹھاؤ تو آپ کس کو اٹھائیں گے؟
اس انگریز مرد نے کہا: ظاھر سی بات ہے میں اسی ٹافی کو اٹھاؤں گا جو لپٹی ہوئی ہے اور مٹی میں آلودہ نہیں ہے.
عالم دین نے جواب دیا: یہ دلیل ہے کہ ہماری عورتیں کیوں حجاب کرتی ہیں.
 

محمد نعیم قادری
About the Author: محمد نعیم قادری Read More Articles by محمد نعیم قادری: 5 Articles with 12258 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.