معروف ریسلر انڈر ٹیکر نے ریسلنگ کو خیر باد کہہ دیا

ریسلنگ کی دنیا کے بےتاج بادشاہ اور کروڑوں افراد کے دلوں پر راج کرنے والے انڈر ٹیکر نے ریسلنگ کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا ہے- 52 سالہ انڈر ٹیکر کی شہرت کی وجہ ان کی فتوحات کے علاوہ ان کا ریسل مینیا میں آنے کا منفرد انداز بھی تھا-
 

image

ڈیڈ مین کے نام سے مقبول انڈر ٹیکر میچ کے لیے ریسل مینیا میں ہمیشہ ایک تابوت میں آتے تھے جبکہ ان کے داخلے کے ساتھ ہی ریسل مینیا کی روشنیاں بند کردی جاتی تھیں- میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد انہیں اسی تابوت میں واپس بند کر دیا جاتا تھا-

انڈر ٹیکر نے مسلسل 21 مقابلے اپنے نام کیے اور انہیں آخری 2 مقابلوں میں شکست ہوئی- انڈر ٹیکر اپنی آخری مقابلہ رومن رائن سے ہارے جس کے بعد چند منٹ کی خاموشی کے بعد انہوں نے خود ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا-

دوسری طرف دنیا بھر میں موجود سینکڑوں افراد کی جانب سے نے سوشل میڈیا پر انڈر ٹیکر کو خراج تحسین پیش کیا گیا-
 

image


 انڈر ٹیکر کا اصلی نام مارک ولیم ہے اور انہوں نے 1984 میں ورلڈ کلاس چیمپئن شپ کشتی سے اپنے کیریر کا آغاز کیا تھا-

YOU MAY ALSO LIKE:

WWE fans were left in floods of tears after The Undertaker signalled his retirement from wrestling. The Phenom was involved in a brutal final match that saw Roman Reigns leave his Wrestlemania record end at 23-2.