پرکشش سویک جھیل٬ پاکستانی جنگل میں چھپی خوبصورتی

پاکستان کو اگر قدرتی سیاحتی مقام کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا کیونکہ اس ملک کی خوبصورتی کی کوئی سرحد نہیں- آپ کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں ہی انتہائی خوبصورت اور حسین سیاحتی مقامات دکھائی دیتی ہیں- انہی میں سے ایک پرکشش Swaik جھیل بھی ہے جو اکثر سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے- یہ جھیل پاکستان کے صوبے پنجاب میں واقع ہے اور یہاں تک رسائی M2 موٹر وے کے ذریعے ممکن ہے جو کہ لاہور اور اسلام آباد کو ایک دوسرے سے منسلک کرتی ہے-سویک جھیل کلر کہار سے 10 کلومیٹر جبکہ جنوب مغربی چکوال سے 30 کلومیٹر کے فاصلے موٹر وے کے ساتھ واقع ہے-
 

image
سویک نامی اس خوبصورت جھیل میں تفریح سے بھرپور کئی سرگرمیاں سرانجام دی جاسکتی ہیں جیسے کہ تیراکی اور غوطہ خوری غیرہ- اور یہ سب ایک منفرد تجربہ کا باعث بنتا ہے-
 
image
اس مقام کی دلکشی دیکھ کر اس بات پر یقین کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے کہ پاکستان میں بھی کوئی ایسی خوبصورت اور حسین جگہ موجود ہوسکتی ہے-
 
image
اس جھیل کا صاف و شفاف اور تازہ پانی دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے آپ کسی جادوئی دنیا کی سیر کر رہے ہیں اور یہ سب آپ کے دن کو ہمیشہ کے لیے ایک خوبصورت یادگار میں تبدیل کردیتا ہے-
 
image
اس سیاحتی مقام پر موجود ایک پگڈنڈی کا 45 منٹ پر محیط پیدل سفر انتہائی دلچسپ واقع ہوتا ہے کیونکہ اس دوران آپ کو کئی سحر انگیز نظارے کرنے کا موقع ملتا ہے-
 
image
اس دلکش جھیل سے ایک چھوٹی سی ندی بھی نکلتی ہے اور یہ بھی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے-
 
image
ان سرسبز پانیوں کا حسین نظارہ صرف دن کی روشنی میں ہی ممکن ہے-
 
image
اس جھیل تک پہنچنے کا راستہ ایڈونچر سے بھرپور ہے اور اس دوران سیاحوں کا ہر لمحہ یادگار بن جاتا ہے-
 
image
اس سیاحتی مقام پر سویک جھیل کے علاوہ ایک بلند و بالا آبشار بھی موجود ہے-
 
image
سویک جھیل کا ایک اور خوبصورت منظر-
 
image
اس جھیل کا پانی اس حد تک شفاف ہے کہ آپ سطح سے ہی جھیل میں تیرتی مچھلیاں دکھائی دیتی ہیں-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan is a natural tourist’s destination, and the beauty is not only bound to the locations in the northern areas of the country. But, it is also home to some unexplored gems like the beautiful, mystic ‘Swaik lake’ just waiting to be discovered.