پاکستان کے زبردست گلِ آتش فشاں اور ان کے شاندار نظارے

پاکستان حقیقی معنوں میں ایک ایسا ملک ہے جہاں گہری وادیوں سے لے کر بنجر ریگستان تک اور برف سے ڈھکے پہاڑوں سے لے کر گھنے جنگلات تک سب کچھ موجود ہے- دیگر خوبصورت اور پرکشش مقامات کے علاوہ پاکستان میں گلِ آتش فشاں پہاڑ (mud volcano) کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے- یہ ایسی مخروطی پہاڑی ہوتی ہے جو مٹی سے بنی ہوتی ہے اور اسے زمین سے نکلنے والی گیس اپنے ساتھ لا کر سطحِ زمین پر پھینک دیتی ہے- پاکستان میں یہ مخصوص پہاڑ دو حصوں میں تقسیم ہیں-ایک حصہ مکران ہائی وے کے نزدیک واقع ہے جہاں ان مخصوص پہاڑوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جبکہ دوسرا حصہ صوبہ بلوچستان میں افغانی سرحد کے نزدیک واقع ہے- آئیے پاکستان میں موجود قدرت کی اس حیرت انگیز تخلیق پر ایک نظر ڈالتے ہیں-
 

image
یہ گلِ آتش فشاں پہاڑ (mud volcano) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے Chagai میں واقع ہے- اور اسے نازِ سلطان کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
یہ گلِ آتش فشاں سال 2013 میں گوادر کے ساحل پر ایک زلزلے کے نتیجے میں سامنے آیا اور اسی وجہ سے اسے زلزلہ آئی لینڈ بھی کہا جاتا ہے-
 
image
گوادر کے ساحل پر ابھرنے والے زلزلہ آئی لینڈ کا اور نظارہ-
 
image
مٹی کے اس آتش فشاں جزیرے کے کچھ حصے کیچڑ والے٬ کچھ ریتیلے اور کچھ چٹانی تھے-
 
image
بلوچستان میں واقع چندرا گپ نامی گلِ آتش فشاں انتہائی گہرا ہے-
 
image
چندرا گپ ایک بلند ترین گلِ آتش فشاں ہے جو کہ سطح سمندر سے 300 فٹ بلند ہے-
 
image
چندرا گپ مٹی کا ایک فعال آتش فشاں ہے لیکن پھر بھی سیاح بغیر کسی خوف کے اس کا نظارہ انتہائی قریب سے کرتے ہیں-
 
image
رانی نامی گلِ آتش فشاں خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی مہلک بھی ہے-
 
image
یہ بھی مٹی کا ایک فعال آتش فشاں ہے-
 
image
بلوچستان میں واقع فعال گلِ آتش فشاں کا ایک فضائی منظر-
 
image
میتھین گیس کے دباؤ سے آتش فشاں سے باہر آنے والی مٹی کا ایک دلچسپ نظارہ-
 
image
یہ گلِ آتش فشاں ہنگول میں واقع ہے-
 
image
گلِ آتش فشاں کی سرزمین-
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan is truly a country that has everything, from deep valleys and thick forests to barren deserts and snow-covered mountains. This isn’t all that Pakistan has, it also has some volcanoes even one that appeared out of the sea in 2013, an amazing phenomenon.