مردانگی برائے فروخت

مردانگی برائے فروخت

اے مسلمان!
آج تیری مردانگی برائے فروخت ہے ..

ایک طرف میڈیا والے فحاشی و بے حیائی اور فطرت انسانی کو مسخ کرکے اورتیری مردانگی کو زنانہ لباس پہنا کر رقص و سرور کے ساتھ تجهے تهرکا کر تیری مردانگی کو فروخت کر رہے ہیں۔

تو دوسری طرف نیم حکیم خطرہ جان کراچی سے لے کر خیبر تک ہر اسٹیشن ‘ ہر گلی کے نکڑ پر اور ہر بوسیدہ و گندی در و دیوار پر شباب آور معجون و گولیوں کا اشتہار لگا کر تیری مردانگی کو مشکوک بنا رہا ہے۔

اور نیم ملا خطرہ ایمان تجهے مردانگی کا جوہر دکهانے کے بجائے ستر ستر حوروں کا لالچ دے کر خود کش حملے کروا کر تیری مردانگی کو ہمیشہ کیلئے فنا کر رہا ہے۔

اے مسلمان تیری غیرت کو کیا ہوا ...

آج تیری مردانگی برائے فروخت ہے۔۔۔

Muhammad Ajmal Khan
About the Author: Muhammad Ajmal Khan Read More Articles by Muhammad Ajmal Khan: 95 Articles with 69663 views اللہ کا یہ بندہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی محبت میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی باتوں کو اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سیکھنا‘ سمجھنا‘ عم.. View More