ریگستان٬ پہاڑ٬ سمندر٬ خوبصورت جھیلوں اور گلیشیرز سمیت
پاکستان ہر قسم کے قدرتی عجائبات سے بھرپور ہے- اگر ہم صرف گلیشیرز کی بات
کریں تو یہ میٹھے پانی کے حصول کا سب سے اہم ذریعہ ہوتے ہیں اور پاکستان اس
نعمت سے بھی مالا مال ہے- اگرچہ موسمیاتی تبدیلیوں نے گلیشیرز کو بھی بڑی
حد متاثر کیا ہے لیکن آپ ان کے خاتمے سے قبل انہیں ہمارے آج کے آرٹیکل میں
دیکھ سکتے ہیں- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو پاکستان میں موجود چند خوبصورت
اور حسین گلیشیرز کے بارے میں بتائیں گے- |
Baltoro Glacier
بالتورو گلیشیر دنیا کے سب سے لمبے گلیشیرز میں سے ایک ہے- یہ گلیشیر 63
کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے- اس گلیشیر تک رسائی پاکستانی علاقے گلگت بلتستان
کے ذریعے ہی ممکن ہے- یہی گلیشیر دریائے شگر کو جنم دیتا ہے-
|
|
Passu Glacier
یہ گلیشیر پاکستان کے پاسو گاؤں کے جنوب میں واقع ہے- یہ گلیشیر متعدد
دوسرے گلیشیرز کے ساتھ منسلک ہے- یہ پاکستان کے ان خوبصورت مقامات میں سے
ایک جہاں کے نظارے سیاحوں کے سحر انگیز ثابت ہوتے ہیں-
|
|
Panmah Glacier
یہ گلیشیر گلگت بلتستان کے وسطی قراقرم نیشنل پارک میں واقع ہے- اور اس
گلیشیر کی خوبصورتی اور دلکشی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے جو لفظوں میں بیان
کرنا ناممکن ہے-
|
|
Batura Glacier
اس گلیشیر کی لمبائی 53 کلومیٹر ہے اور یہ دنیا کا دوسرا طویل رقبے پر
پھیلا گلیشیر ہے- یہ گلیشیر گلگت بلتستان کے علاقے گوجال کی بٹورہ وادی میں
واقع ہے- یہ بھی پاکستان کا ایک سحر انگیز مقام ہے-
|
|
Godwin-Austen Glacier
یہ گلیشیر کے ٹو پہاڑ کے انتہائی قریب واقع ہے- یہ گلیشیر بالتورو گلیشیر
کے ساتھ منسلک ہے اور خوبصورت گلیشیر کی سیر کے لیے آپ کو سکردو کے علاقے
سے گزرنا ہوتا ہے-
|
|
Biarchedi Glacier
یہ گلیشیر بھی بالتورو گلیشیر کے ساتھ واقع ہے لیکن یہ اس کے شمال میں ہے-
تاہم اس گلیشیر کا کچھ حصہ شمال مشرق میں بھی واقع ہے- یہ حقیقی معنوں میں
ایک شاندار گلیشیر ہے-
|
|
Bilafond Glacier
یہ خوبصورت گلیشیر سیاچن میں واقع ہے اور اس گلیشیر کی ملکیت کے دعویٰ دار
دو ممالک ہیں یعنی بھارت اور پاکستان- یہ گلیشیر سالتورو دریا کا پانی
فراہم کرتا ہے- |
|
Gondogoro Glacier
یہ پرکشش گلیشیر بھی گلگت بلتستان میں واقع ہے اور اس گلیشیر تک پہنچنے کا
سفر انتہائی دلچسپ ہے- اس سفر کے دوران آپ کئی ایسے سحر انگیز نظارے دکھائی
دیتے ہیں جس سے انسان کی دھڑکنیں رک سی جاتی ہیں- |
|
Vigne Glacier
یہ گلیشیر بھی گلگت بلتستان میں واقع ہے اور مقبول ترین بالتورو اور
Gondogoro گلیشیر کے نزدیک موجود ہے- Gondogoro پاس تک پہنچنے کے لیے لازمی
اس گلیشیر سے گزرنا پڑتا ہے- |
|
Hispar Glacier
یہ گلیشیر 49 کلومیٹر طویل ہے اور ہسپر دریا کو جنم دیتا ہے- اس گلیشیر پر
ہائیکنگ انتہائی مشکل ہے- اس راستے میں کئی چٹانیں اور ندی شامل ہے- |
|