اسمارٹ پٹی٬ علاج کے ساتھ زخم کی ہر پل کی خبر بھی

سائنسدانوں کے مطابق اب جلد ہی زخم پر باندھنے والے ایسی اسمارٹ پٹیاں دستیاب ہوں گی جو کہ نہ صرف خود زخم کی نگرانی کریں گی بلکہ زخم بھرنے سے متعلق آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے علاج کا طریقہ بھی بتائیں گی-
 

image

ان جدید پٹیوں کی تیاری کے منصوبے پر برطانوی سوانزی یونیورسٹی کے لائف سائنسز شعبے 'آئی ایل ایس' میں کام جاری ہے اور سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے 12 ماہ تک ان پٹیوں کے آزمائشی تجربات کا آغاز کیا جاسکتا ہے-

یہ اسمارٹ پٹیاں ڈاکٹر کو زخم کی حالت کے حوالے سے ایک رپورٹ بھی بنا کر بھیجیں گی اور مریض کی سرگرمیوں پر نظر بھی رکھیں گی- ان سب امور کو سرانجام دینے کے لیے یہ اسمارٹ پٹیاں فائیو جی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گی-

ان جدید ترین پٹیوں کی مدد سے کسی بھی وقت زخم کی صحیح حالت معلوم کرنے میں مدد مل سکے گی-
 

image


آئی ایل ایس کے سربراہ پروفیسر مارک کلیمٹ کک کا کہنا ہے کہ “ فائیو جی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی مضبوط بینڈورتھ ٹیکنالوجی تیار کی جاسکے گی جو ہمیشہ صحت کے شعبے میں کام آئے گی“۔

“ اس اسمارٹ پٹی کا استعمال کرتے ہوئے آپ کا کا زخم فائیو جی نظام سے منسلک ہوگا اور آپ کے فون کے ذریعے یہ نظام آپ کے بارے میں یہ چیزیں بھی جان سکے گا کہ آپ کہاں ہیں، کسی وقت آپ کتنے متحرک یا فعال ہیں“۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Bandages which can detect how a wound is healing and send messages back to doctors could be trialled within the next 12 months, scientists have said. The bandages would use real-time 5G technology to monitor what treatment is needed and also keep track of a patient's activity levels.