پاکستان کے مدارس دینیہ کے سب سے بڑے امتحانی بورڈ وفاق
المدارس العربیہ پاکستان کے ڈھائی لاکھ سے زائد طلبہ کے امتحانات 22 اپریل
سے 27 اپریل تک جاری رہیں گے جن کے لیے ملک بھر میں 1629 امتحانی مراکز
قائم کئے گئے ہیں،جن میں سے 5سو 39امتحانی مراکز بنین (طلبہ)جبکہ ایک
ہزار90امتحانی مراکز بنات (طالبات)کے لئے بنائے گئے ہیں ،امسال وفاق
المدارس العربیہ کے زیر انتظام اٹھارہ ہزار مدارس کے 3لاکھ 15ہزار 184طلبہ
و طالبات امتحانات دیں گے ،جن میں 70004مکمل قرآن پاک کےحفظ کاجبکہ 2لاکھ
45ہزار 180طلبہ و طالبات امتحانی عمل میں شریک ہونگے ۔جن میں ایک لاکھ 14سو
13بنین (طلبہ)جبکہ ایک لاکھ 43ہزار 768بنات (طالبات)شریک ہونگی،جب کہ
امتحانی مراکز میں13ہزار 676 قراء ،علماء و اساتذہ کرام پر مشتمل نگران
عملہ تعینات ہے ،ان امتحانات کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ ملک بھر کے تمام
امتحانی مراکز میں امتحانی پرچہ بیک وقت شروع ہوتا ہے، اس کے ساتھ ساتھنقل
سمیت کسی قسم کی غیر اخلاقی سرگرمی کا امتحانی مرکز مین تصور بھی محال ہے۔
6 روزہ امتحانات کی تکمیل کے بعد انتہائی محنت اور عرق ریزی کے ساتھ رمضان
سے قبل اور شعبان کے آخرمیں ایک ماہ کے اندر نتائج کا اعلان کیا جاتا ہے
گزشتہ برس وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانات میں مجموعی طور پر
2لاکھ 87ہزار 391طلبہ و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے تھے جب کہ امسال
امتحان میں 27ہزار 608طلبہ کا اضافہ ہوا ہے، جو مسلمانان پاکستان کے دینی
مدارس اور ان کے نظام تعلیم پربڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔ |