ایک عقل مند شخص نے کسی سے کہا کہ ہندوستان میں ایک ایسا
درخت ہے ، جس کا پھل کھانے سے انسان ہمیشہ زندہ رہتا ہے ۔ یہ بات بادشاہ تک
پہنچ گئی ۔
بادشاہ نے اس درخت کا پھل لانے کے لیے ایک شخص کو ہندستان کی طرف بھیجا ۔
یہ شخص ہندوستان میں پہنچ کر جس سے بھی اس درخت سے متعلق پوچھتا تو وہ اس
کا مذاق اڑا دیتا ۔
آخر سالہا سال کی بے سود محنت کے بعد جب وہ وطن کو لوٹنے لگا تو بوقت ِ
واپسی اسے ایک بزرگ ملا ۔
اس نے بزرگ کو سارا ماجرا کہہ سنایا ۔ بزرگ نے یہ ماجرا سنا تو ہنس دیے۔
پھر انھوں نے کہا :”یہ درخت صرف علم کی نعمت ہے۔ علم سے انسان دائمی زندگی
پاتا ہے اور بے علم آدمی مردہ ہوتا ہے“۔ |