پائلٹ کا کمال٬ بغیر ٹائر کے جہاز لینڈ کروا دیا

ایک ماہر پائلٹ نے جہاز کا ایک ٹائر گرنے کے باوجود جہاز کو فلوریڈا کے علاقے Sarasota-Bradenton کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر انتہائی محفوظ انداز میں اتار لیا- اس ڈرامائی لینڈنگ کا مظاہرہ دیکھ کر پائلٹ کی پیشہ ورانہ مہارت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے-
 

image

یہ ایک چھوٹا جہاز تھا جس نے اپنے سفر کا آغاز Belize سے کیا تاہم جلد ہی جہاز کے پائلٹ کو احساس ہوا کہ اس کے طیارے کا ایک ٹائر گر چکا ہے- جس کے بعد پائلٹ نے جہاز کو ہوا میں بلند رکھنا ہی محفوظ جانا اور اسے اڑاتا ہوا فلوریڈا لے گیا-

پائلٹ نے Sarasota ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کنٹرول ٹاور نے اس بات کی تصدیق کی کہ واقعی ہوا میں بلند اس جہاز کا ایک ٹائر گر چکا ہے-

جس کے بعد پائلٹ نے انتہائی کمالِ مہارت سے جہاز کو رن پر لینڈ کروایا اور اس رن وے پر دوڑنے کے دوران جہاز کے بغیر ٹائر والے حصے سے مسلسل چنگاریاں نکلتی رہیں اور آخر پر جہاز کچے حصے میں اتر گیا-
 

image


تاہم اس ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران جہاز میں سے سوار کوئی مسافر بھی زخمی نہیں ہوا اور صرف جہاز کو ہی نقصان پہنچا-

 

YOU MAY ALSO LIKE:

A small plane made a dramatic emergency landing at Sarasota-Bradenton International Airport on Friday afternoon. Eagle 8 was over the scene when the plane landed and Eagle 8 photographer Paul Lamison explained what was happening live as the plane approached the airport.