مجھے امید ہے کہ آپ نے فری لانسر (Freelancer) کا نام سنا
ہو گا۔ اصل میں فری لانسر ایک ایسے شخص کو کہتے ہیں جو انٹرنیٹ کی مدد سے
لوگوں کو سروسز مہیا کرتا ہے۔آج کل فری لانسنگ بہت مشہور اور مقبول ہو رہی
ہے کیونکہ یہ ایک منفرد ورکنگ سٹائل ہے۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے
ای – روزگار کے نام سے فری لانس ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے جو بہت ہی مفید
ہے۔
فری لانسنگ کے بہت سے فوائد ہیں جیسا کہ: "علم کے ساتھ ساتھ پیسہ، جب چاہیں
کام کریں، سکلز ڈیولپمنٹ اورکام کا سارا کنٹرول آپ کے ہاتھ میں"۔ فری
لانسنگ کے کچھ نقصانات بھی ہیں اور اس میں کمائی کے کچھ ناجائز طریقے بھی
ہیں۔ اگر آپ پروفیشنل اور کامیاب فری لانسر بننا چاہتے ہیں تو ان نقصانات
اور غلط طریقوں سے بچنا ضروری ہے۔
فری لانس سروسز کو مختلف سیکشنز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ٹیکنیکل،
نان ٹیکنیکل اور کریٹیو ڈیزائنگ وغیرہ۔
ٹیکنیکل سیکشن
پی ایچ پی ڈیولپمنٹ
جاوا ڈیولپمنٹ
ویب ڈیزائن
ایچ ٹی ایم ایل ڈیولپمنٹ
سرچ انجن آپٹمائزیشن (SEO)
نان ٹیکنیکل سیکشن
کونٹنٹ رائٹنگ
ڈیجیٹل مارکیٹنگ
سوشل میڈیا مارکیٹنگ
ای میل مارکیٹنگ
ٹیچنگ
دیٹا انٹری وغیرہ
ڈیزائنگ سیکشن
گرافک ڈیزائن
لوگو ڈیزائن
ای بُک وغیرہ
آپ مختلف ویب سائٹس سے فری لانسنگ جابزحاصل کرسکتے ہیں جیسا کہ اپ ورک، ای
لانس اور فری لانسر وغیرہ۔ آپ کے پاس جو بھی سکلز ہیں جیسا کہ سی وی
رائٹنگ، کونٹنٹ رائنٹگ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، ڈیزائنگ، پاور پوائنٹ دیزائنگ
اور ٹیچنگ وغیرہ آپ انہیں انٹرنیٹ پر بیچ سکتے ہیں۔ فری لانسنگ کا سب سے
بڑا فائدہ ہے کہ آپ کسی خاص وقت میں کام کرنے کے پابند نہیں اور آپ اپنی
جاب کے ساتھ پارٹ ٹائم بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔ لہذا اس کو ضرور اہمیت دیں
کیونکہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس کو پر سکون محسوس کریں گے۔ |