چند پاکستانی اسٹیڈیم کے سحر انگیز فضائی مناظر

پاکستان میں 25 سے زائد ایسے نمایاں اسٹیڈیم موجود ہیں جو کرکٹ٬ ہاکی٬ فٹبال اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں- لیکن گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں- یہی وجہ ہے ان اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور تعمیرِ نو کی جانب بھی ترجیحی بنیادوں پر توجہ نہیں دی گئی- تاہم اگر ہم پرامید رہتے ہوئے پاکستان کے چند مقبول ترین اسٹیڈیم کا فضائی نظارہ کریں تو یہ اب بھی ہمیں خوبصورت اور پرکشش معلوم ہوں گے-


قذافی اسٹیڈیم
یہ پاکستان کا مشہور ترین اسٹیڈیم ہے جو لاہور میں 1959 میں تعمیر کیا گیا- اس اسٹیڈیم میں 60 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے- اس اسٹیڈیم کی دوبارہ تزئین و آرائش سے قبل یہاں صرف 27 ہزار افراد ہی میچ سے لطف اندوز ہو سکتے تھے-

image


نیشنل ہاکی اسٹیڈیم
یہ اسٹیڈیم بھی پاکستان کے تاریخی شہر لاہور میں واقع ہے- نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کو قذافی ہاکی اسٹیڈیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم بھی ہے- اس اسٹیڈیم میں 45 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے-

image


ایبٹ آباد ہاکی اسٹیڈیم
ایبٹ آباد ہاکی اسٹیڈیم ایبٹ آباد میں واقع ہے اور اس شہر کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم بھی ہے- یہ اسٹیڈیم زیرِ تعمیر ہے جس کی وجہ سے یہاں ابھی تک کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا جاسکا-

image


جناح اسٹیڈیم
جناح اسٹیڈیم پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ہے اور اسے کئی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- زیادہ تر اس اسٹیڈیم میں فٹبال میچز کا انعقاد کیا جاتا ہے- یہ اسٹیڈیم 1970 میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ 2004 میں SAF گیمز کی میزبانی بھی کر چکا ہے- اس اسٹیڈیم میں 48 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے-

image


مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم
یہ کرکٹ اسٹیڈیم آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں واقع ہے- اس مقام کی خوبصورتی دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ اگر اس اسٹیڈیم کی مناسب دیکھ بھال کی جائے تو یہ دنیا کے خوبصورت ترین اسٹیڈیم میں سے ایک بن سکتا ہے-

image


قائداعظم کرکٹ اسٹیڈیم
کشمیر کے پہاڑوں اور منگلہ جھیل کے پرکشش نظارے آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں واقع اس اسٹیڈیم کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتے ہیں- اگر اس کی مناسب تعمیر کی طرف توجہ دی جائے تو یہ اسٹیڈیم بین الاقوامی کرکٹ کو اپنی جانب متوجہ کرسکتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

There are more than 25 prominent stadiums in Pakistan that are used for cricket, hockey, football and other sports activities. But since international cricket and other sport activates have been badly disturbed for past several years, development of most of these stadiums is not on priority neither there are determined plans of constructing new state of the art stadiums.