دنیا کا سب سے پہلا ائیرکنڈیشنڈ اسٹیڈیم

قطر میں دنیا کے سب سے پہلے ائیرکنڈیشنڈ اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا- اور یہ وہی اسٹیڈیم ہے جس میں ورلڈ سال 2022 میں ہونے والے ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کولنگ ٹیکنالوجی کی تنصیب کا مقصد شائقین کو ٹھنڈا ماحول فراہم کرنا ہے۔
 

image

1976 میں تعمیر ہونے والے اس اسٹیڈیم کی اب تک دو مرتبہ تزئین و آرائش اور توسیع کی جاچکی ہے- اس اسٹیڈیم میں 40 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔اسٹیڈیم میں نصب کیا جانے والا جدید کولنگ سسٹم اسٹیڈیم کے درجہ حرارت کو 23ڈگری سینٹی گریڈ پر پر برقرار رکھے گا۔

قطر ایک انتہائی گرم ملک ہے اور اسی وجہ سے ورلڈ کپ کا انعقاد جون اور جولائی کے مہینوں کے بجائے نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں کیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم میں کولنگ سسٹم کی تنصیب اور اس کی تزئین و آرائش اور ازسرنو تعمیر پر کم و بیش 90ملین ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔

یہ جدید سسٹم قبر یونیورسٹی کا تیار کرد ہے اور اس کے بارے میں یونیورسٹی کے ڈاکٹر سعود غنی کا دعویٰ ہے کہ دنیا میں کوئی ایسا جگہ موجود نہیں جہاں کھلی فضا میں بھی ائیر کنڈیشنڈ سسٹم بنایا گیا ہو-
 

image


ڈاکٹر سعود غنی کے مطابق ان کی یونیورسٹی کا تیار کردہ یہ سسٹم دیگر سسٹم کے مقابلے میں 40 فیصد تک کم بجلی کا استعمال کرے گا-

YOU MAY ALSO LIKE:

With a little under 2,022 days until the Qatar World Cup kicks-off, the tiny yet hugely ambitious Gulf state will officially unveil the tournament’s first completed venue. The Khalifa International Stadium — complete with the much-talked-about cooling technology that was central to Qatar’s controversial bid for the World Cup — will host the country’s biggest domestic cup competition, The Emir Cup final.