بیوی پرائی اور بچے ہمیشہ اپنے پیارے لگتے ہیں۔۔ ۔

معافی

ایک دفعہ کا ذکرہے کے ایک بادشاہ ہوا کرتا تھا۔۔۔
بادشاہ کا صرف ایک ہی بچہ تھا ۔۔۔ جو کہ انتہائی خوب صورت تھا اس جیسا بچہ پوری سلطنت میں نہیں تھا۔۔۔
بادشاہ جب اپنے بچے کو دیکھتا تو اس کی بلائیں لیتا اور گاہے بگاہے اس کی نظر اترواتا ۔۔۔
ایک دن بادشاہ نے سوچا کے کیوں نا میں ایک نمائش رکھوں اور اپنے بچے کو پوری دنیا کے سامنے دکھاؤں کہ پوری سلطنت میں کوئی اس جیسا بچہ ہے کیا کوئی۔۔۔
بادشاہ نے اپنے بندوں کو بھیج کے منادی کرانی شروع کی کے جن جن کے بچے خوبصورت ہیں وہ اپنے بچوں کو لیکر فلاں دن پنڈال میں پہنچیں جس کا بچہ سب سے خوبصورت ہوگا اس کو انعام سے نوازا جائے گا۔۔
مقررہ دن سب لوگ اپنے اپنے بچوں کو لیکر پنڈال میں پہنچ گئے۔۔۔ بادشاہ اپنے بچے کے ساتھ پنڈال میں بنائے گئے اسٹیج پر جلوہ گرہ وا۔۔۔
اس نے ایک طائرانہ نظر پورے پنڈال پر ڈالی بادشاہ کی سوچ کے عین مطابق کوئی بھی بچہ بادشاہ کے بچے کے جیسا خوبرو نہیں تھا۔۔۔
بادشاہ نے دیکھا کہ ایک لوہار بھی اپنے بچے کو لیکر پہنچا ہوا ہے جس کا رنگ بہت کالا نقش نین نام کی کوئی چیز نہیں اور ناک سے بہتی ریٹھ اس کے منہ تک جا رہی ہے ۔۔۔
بادشاہ نے اس کو حقارت کی نظر سے دیکھا پھر اس کو ذلیل کرنے کی خاطر اس کے بچے سمیت اس کو اسٹیج پر بلا لیا ۔۔۔ وہ بخوشی اسٹیج پر چڑھا ایک طرف بادشاہ کا بیٹا بیٹھا ہوا تھا اور دوسری طرف اس نے اپنے بچے کو بٹھا دیا۔۔۔
بادشاہ نے اس کو کہا کے تم کو ان دونوں میں سے جو بچہ خوبصورت لگتا ہے اس کو لیکر اس جگہ آ جاؤ جہاں بادشاہ خود کھڑا تھا۔۔۔
لوہار نے فورًا اپنے بچے کو اٹھایا اور بادشاہ کے پاس آ گیا ۔۔ بادشاہ کو بے حد غصہ آیا کہ تم کو میرے بچے کی نسبت یہ پیارا لگتا ہے۔۔ ۔
لوہار نے جواب دیا بادشاہ سلامت بے شک آپ کا بچہ آپ کی نظر میں بہت خوبصورت ہو گا لیکن مجھے اپنے پیدا کرنے والے کی قسم مجھے میرے بچے سے خوبصورت کوئی بچہ نہیں لگتا۔۔۔
بادشاہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ سمجھ گیا کہ ہر باپ کو اپنی اولاد سے پیارا کوئی بچہ نہیں لگتا ۔۔۔۔ بادشاہ کو اپنے بچے پر بے حد پیار آتا تھا اسی لیے وہ شائد اپنے بچے کو سب سے خوبصورت سمجھتا تھا۔۔۔۔
بادشاہ نے لوہار کو بے حد قیمتی انعامات سے نوازا اور اس سے اپنی غلطی کی معافی مانگی اور اس کو انتہائی ادب سے رخصت کیا۔۔۔۔

Rao Anil Ur Rehman
About the Author: Rao Anil Ur Rehman Read More Articles by Rao Anil Ur Rehman: 88 Articles with 210505 views Learn-Earn-Return.. View More