چھوٹا سا آملہ کئی بڑے فوائد کا مالک

آملہ کو انگریزی زبان میں Gooseberry کہا جاتا ہے اور یہ ایک ایسا پھل ہے جو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے- عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آملہ صرف بالوں کے لیے فائدہ مند ہے لیکن حقیقت میں اس کے متعدد قیمتی فوائد ہیں- آملہ جلد کے لیے بھی بہترین ہے اور نظامِ ہضم کے لیے بھی- اگرچہ یہ ذائقے میں کڑوا ہوتا ہے اور ہر کوئی اسے پسند نہیں کرتا لیکن اس کے فوائد دیکھتے ہوئے اسے لازمی اپنی استعمال کرنا چاہیے- اسے کئی طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے٬ اس کا اچار بھی ڈالا جاتا ہے اور مربہ بھی بنایا جاتا ہے-
 

image


بالوں کے لیے فائدہ مند
بالوں سے تعلق رکھنے والی متعدد مصنوعات میں آملہ استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ بال بڑھنے کے عمل کو تیز کرتا ہے- اس کے علاوہ بالوں کو موٹا اور مضبوط بھی بناتا ہے- یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں آملے کا تیل عام استعمال کیا جاتا ہے-

image


عمر میں اضافہ
بعض اوقات اوکسیڈنٹس اور چند دیگر عوامل کی بنا پر آپ اپنی عمر سے کئی زیادہ بڑی عمر کے دکھائی دیتے ہیں- لیکن آملہ میں پائے جانے والے اینٹی اوکسیڈنٹس جوان دکھائی دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں- یہ ہمارے جسم کو مختلف شعاعوں اور سورج کی روشنی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں-

image


نظامِ تنفس
آملہ کو گزشتہ چند سالوں سے نظامِ تنفس کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے- آملہ کا استعمال ہربل دوائیوں میں کیا جاتا ہے کیونکہ یہ سردی اور کھانسی سے محفوظ رکھتا ہے جس کی وجہ اس میں پائی جانے والی وٹامن سی کی بھاری مقدار ہے-

image


کیلشیم
پاکستان کی اکثر خواتین میں کیلشیم کی سطح کم پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے وٹامن ڈی کی سطح کم ہوجاتی ہے- تاہم ماہرین کیلشیم کی سطح کے حوالے سے آملہ کو بہترین قرار دیتے ہیں-

image


ذیابیطیس
آملہ ایسے خلیوں کو مدد فراہم کرتا ہے جو انسولین کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اسی کے باعث خون میں شوگر کی سطح متوازن رہتی ہے-یہ ذیابیطیس کے مریضوں میں شوگر کی سطح کو کم کرتے ہیں- اس کے علاوہ ایک دن میں 2 آملے کھانے سے کئی ایسے مسائل حل ہوجاتے ہیں جو شوگر کی سطح کو بہت زیادہ کم کر دیتے ہیں-

image


ہاضمہ
آملہ میں فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے- یہ انسان کے ہاضمے کے نظام میں بہترین لاتا ہے- یہاں تک کہ آملہ قبض اور ڈائیریا لاحق ہونے کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے-

image

دل کا نظام
آملہ دل کے پٹھوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- آملہ ہمارے جسم میں موجود برے کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتا ہے جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں کیونکہ یہی کولیسٹرول دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے-

image

جلد کی دیکھ بھال
آملہ جلد کے حوالے سے حیرت انگیز کارکردگی سرانجام دیتا ہے- آپ آملہ کو مسل کر بھی استعمال کرسکتے ہیں اور پاؤڈر کی شکل میں بھی- یہ آپ کے چہرے پر موجود کیل مہاسوں کو کم کرتا ہے- اس کے علاوہ جلد کی جلن کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے- کچھ دیر کے لیے اس کا پیسٹ چہرے پر لگائیں اور پھر صاف کرلیں چہرے کی چمک بھی لوٹ آئے گی-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Gooseberry or Amla is rich in vitamin C thus it is good for skin and also helps with food absorption and digestion. Amla tree ripens usually by autumn and it tastes sour. Not everyone likes Amla, one has to develop the taste for it. Amla has a lot of benefits which are mentioned below for your knowledge and use.