ترقی تبدیلی کو کہتے ہیں ترقی آگے بڑھنے کو کہتے ہیں ترقی
خوشحالی کو کہتے ہیں ترقی ریاست میں تبدیلی کو کہتے ہیں ترقی اسکو کہتے ہیں
جس پر پوری ریاست کی عوام حوش ہو جس پر پوری ریاست کی عوام ترقی محسوس کرے
جس میں عوام کی روزمرہ زندگی بھی تبدیل ہوجاے مگر ہماری ریاست میں عملی طور
پر ترقی کم ہوتی ہے بیانات میں زیادہ ہوتی کاغذوں میں ترقی ہوتی ہے عوام تک
نہیں پہنچتی پاکستان کے سیاستدان ترقی ترقی بہت کرتے ہیں مگر ترقی کہیں نظر
نہیں آتی ترقی جب تک مقامی سطح پر نہ ہومقامی سظج پر سیوریج سسٹم تمام
چھوٹے بڑے شہروں میں بیٹھ چکا ہے صفای کا ناقص انتظام ہے. لوکل رو ڈ ہر جگہ
ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں تمام نہروں پر پل ٹوٹ چکے ہیں. سڑکوں کی ہر جگہ بری حالت
ہے. بے روز گاری میں اضافہ ہوا ہے لا قانونیت عام ہو چکی ہے. بجلی اور گیس
کا برا حال ہے. جب تک ان چیزوں پر توجہ نہیں دی جاے گی اس وقت تک. عوام خوش
نہیں ہوں گے بلدیاتی الیکشن تو کراے گے مگر ان نمایندوں کو ملا کچھ بھی
نہیں اگر یونین کونسلوں کو فندز مل جایں تو وہ سیوریج کا نظام تو کم ازکم
صحیح کروالیتے. جب سے ٹی ایم اے کی گرانٹس بند ہوی ہیں تب سے ہر گلی ہر جگہ
نکاسی کا مسلہ گھمبیر ہو چکا ہے حکومت کو پہلے ان مسایل پر توجہ دینی چاہیے
اگر وہ عوام کو راضی اور حوش کرنا چاہتے ہیں تو وہ پہلے یہی مقامی مسایل حل
کریں. یاں ترقی ہورہی ہے ٹی وی اشتہاروں میں کاغذوں میں مگر وہ ترقی صرف
کاغذوں میں ہی رہ جاتی ہے. کاغذوں سے نکل کر عوام تک نہیں پہنچتی حکومت وہ
اچھی جو عوام کو حوش کر جاے جوعوام کے درد کم کر جاے جو عوام کو عوام سمجھے
اور جو عوام کی دعایں لے اللہ پاک ہمارے وطن کو حقیقی ترقی دے خوشحالی دے.
آمین |