پی ایس ایل میں نئی ٹیم ملتان کو خوش آمدید٬ مالک شون گروپ

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں ایک نئی ٹیم ملتان کو بھی خوش آمدید کہہ دیا گیا ہے- پی ایس ایل میں شامل یہ نئی ٹیم ملتان سال 2018 میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ ہوگی-
 

image

پی ایس ایل ملتان کی فرنچائز دبئی سے تعلق رکھنے والے مقبول کاروباری گروپ شون نے حاصل کی ہے- پی سی بی حکام کو اس فرنچائز کے لیے 10 سے زائد پیشکش موصول ہوئیں تاہم 5.2 ملین ڈالرز سالانہ کے ساتھ سب سے پرکشش آفر شون گروپ کی موصول ہوئی جسے منظور کر لیا گیا-

یہ 8 سال پر مبنی کنٹریکٹ ہے جس کی کُل مالیت 41.6 ملین ڈالر ہے-

اس کے ساتھ ہی ملتان ٹیم پی ایس ایل ایونٹ کی سب سے مہنگی ٹیم بھی بن گئی ہے- اس سے قبل یہ اعزاز کراچی کنگز کے پاس تھا جو کہ 2.6 ملین ڈالرز کے ساتھ پی ایس ایل کی مہنگی ترین فرنچائز تھی۔

پاکستان سپر لیگ کے دیگر پانچ ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شامل ہیں۔
 

image


ملتان ٹیم کی فرنچائز حاصل کرنے والے شون گروپ کے مالک ناصر شون اور ان کے دو بیٹے ہیں اور اس خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

The Pakistan Super League (PSL) on Thursday welcomed its newest outfit, Multan, which will feature in the third edition of the tournament to be held in 2018. Dubai-based Schon Group met the reserve price of $5.2 million per year for an eight year contract, in a contest that had 10 bidders. The total contract is therefore worth $41.6 million.