معروف سافٹ ویئر و ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی جانب
سے طویل وقت تک چلنے والی بیٹری کے حامل نئے سرفیس پرو فروخت کے لیے پیش
کردی گئی ہے۔
|
|
کمپنی کے مطابق سرفیس پرو میں نصب بیٹری ساڑھے 13 گھنٹے تک اپنی خدمات
سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے-
مائیکرو سافٹ نے اس
سرفیس پرو کے کئی ماڈل متعارف کروائے ہیں اور ہر ماڈل کی
قیمت مختلف ہے- تاہم سرفیس پرو کی قیمت کا آغاز 799 ڈالر سے ہوتا ہے-
اس سرفیس پرو میں سیونتھ جنریشن انٹیل پروسیسر نصب ہونے کے علاوہ اس میں ایل
ٹی ای سیلولر وائرلیس کنیکٹویٹی کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ یہ سہولت اس سے
قبل متعارف کروائے جانے والے کسی سرفیس میں بھی نہیں پائی جاتی-
|
|
اچھوتے اور منفرد ڈیزائن کے حامل اس نئے سرفیس پرو کی اسکرین 12.3 انچ، وزن
1.69 پونڈز، جب کہ اس کی موٹائی محض 8.5 ملی میٹر ہے۔
|