آخری موقع

میری طرف سے تمام مسلم امہ کو ما ہ صیام بہت مبارک ہو .سحر و افطار کی پر رونق اور پر کیف گھڑیوں میں دعاوں التجاوں میں مجھ میرے اہل خانہ کو بھی اپنی دعاوں میں شامل رکھے گا جزاک اللہ خیر سب کی خیر کرنے اور مانگنے کا وقت ہے آج سے ہم رمضان المبارک کے با برکت ماہ میں داخل ہوجائے گے ان شاء اللہ رمضان کی تمام فیوض وبراکات رحمتیں ہمارا مقدر ہو آمین ماہ صیام کا حق ادا کر پائیں بس آج آپ سب کی توجہ ایک بات کی طرف کروانی ہے اور وہ بات یہ ہے کہ اس بار ہم اس خیال سے رمضان میں داخل ہو ہم سب کہ کیا پتہ یہ ہماری زندگی کا آخری رمضان ہو ہمیں مہلت ذرا سی ہو اور ہم بے خبر رہیں.... رب کو راضی کرلے غنیمت ہے ہم دنیا میں رہتے ہیں مگر دنیا ہم میں نہ رہے خیال رہے نہیں معلوم کب بلاوا آجائے... یہ آخری موقع ہی ہو غنیمت جانیئے رب کو راضی اور رب کے بندوں کو بھی راضی رکھے.اس جہاں سے اس جہاں کا فاصلہ کم ہے آنکھ کھولی تو یہ جہاں اور نہ کھولے تو وہ جہاں ... ہم خسارے میں رہے گے اگر اس بابرکت ماہ کو ٹی وی ریڈیو تمام سوشل سائیڈ کھیل کھود میں صرف کیا تو نمازوں تلاوت کلام پاک تفسیر قرآن قرآن تراویع ذکر و اذکار ثناء رب نعتیں درود پاک سے اپنی زبان تر رکھیے خداراہر قسم کے دکھاوے سے خود کو روکےجو دل آزاری کا باعث ہو مدد کیجیے جہاں تک ممکن ہو غرباء و مساکین بیواوں یتیموں کی مدد کریں یہ سب بعد لحد میں اجالا کریں گے عارضی زندگی میں ابدی زندگی کے لیے کچھ کر لیجے خوش رہے فریب دنیا سے دور اور اللہ سے قریب بہت قریب ہونے کا وقت ہو چکا دامن پھیلائیں اور سب کچھ پا جائیں کیا پتہ یہ آخری موقع ملا ہو طا لب دعا فاطمہ بنت اسلام
 

Fatima islam
About the Author: Fatima islam Read More Articles by Fatima islam: 3 Articles with 2148 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.