سحری کی برکات

رمضان المباک کے آتے ہی ہر طرف اور چیز میں برکت چھا جاتی ہے اور ہر طرف اللہ اللہ کی صدا ہوتی ہے رمضان شریف کے آتے ہی مومنوں کا دل باغ باغ ہوجاتاہے اور ہر عبادت دل کو سکون دینے کا باعث بنتی ہے صبح جب روزے دارو اٹھو روزہ رکھنے کی آواز کانوں تک پہنچتی ہے تو دل بیت خوش ہوتا ہے اور دل کرتا ہے کہ ساری زندگی یہی آواز کانوں کو سنای دیتی رہے. سحری کا اپنا مزہ ہوتا ہے اور افطاری کا اپنا مزہ ہوتا ہے سحری کے بارے میں پاک پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان مبارک ہے کہ سحری لازمی کھاو چاہے ایک گھونٹ پانی ہی کیوں نہ سحری برکت ہے اور اس برکت کو لازم استعمال کر نا چاہیے اور روزہ دارو کو اٹھانے کا کام کرنیوالوں کیلیے بہت بڑا اجر و ثواب یے رمضان مبارک جب آتا ہے. تو اتنی سپید سے گزرتا ہے کہ پتہ ہی نہیں چلتا کیونکہ گنے چنے دن ہوتے ہیں اس لیے بہت جلدی گزر جاتے ہیں. اللہ پاک مسلمانوں کو اسکی برکات سے جھولیاں بھرنے کی توفیق دے آمین.
 

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334337 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More