محمد وسیم فلائی فلائی ویٹ کیٹیگری میں نمبر ایک باکسر قرار

محمد وسیم خان ورلڈ باکسنگ کاؤنسل کا سلور فلائٹ وہیٹ ٹائٹل (silver flyweight title) جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر تو تھے ہی لیکن فلائی ویٹ کیٹیگری کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے والے پاکستان کے پہلے باکسر بھی بن گئے ہیں-
 

image


ورلڈ پاکسنگ کونسل کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے ہیں۔

ورلڈ باکسنگ کونسل کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی نئی عالمی رینکنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم فلائی ویٹ کیٹیگری میں پہلے، میکسیکو کے باکسر فرانسسکو روڈریگوئز جونیئر دوسرے اور برطانوی باکسر اینڈریو سیلبی تیسرے نمبر پر ہیں۔
 

image


محمد وسیم یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔

بی بی سی کے مطابق محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ’یہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے، خاص طور پر میرے لیے اور میرے باکسنگ کیریئر کے لیے بہت اہم ہے۔ یہ اعزاز جنوبی ایشیا میں آج سے پہلے کسی باکسر کے نام نہیں رہا تھا۔‘

خیال رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور ویٹ ٹائٹل کے چیمپیئن ہیں۔
 

image


انھوں نے گزشتہ سال نومبر میں اس اعزاز کا فلپائن کے باکسر گیمل مگرامو کو شکست دے کر کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اب ان کے اگلے دو مقابلے سپر فلائی ویٹ کیٹیگری کے کولمبیئن باکسر کے ساتھ پانچ جولائی اور 29 جولائی کو پاناما میں ہوں گے جس کے لیے وہ پاکستان میں ہی اپنے ٹرینر کے ہمراہ بھرپور تیاری کر رہے ہیں اور کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

انھوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالیہ کامیابی پر حکومت کی جانب سے جس گرانٹ کا اعلان کیا گیا تھا وہ بالآخر انھیں فراہم کر دی گئی ہے۔
 

image

محمد وسیم جو کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں پروفیشنل باکسر بننے کے بعد امریکہ کے شہر لاس ویگس میں مقیم ہیں جہاں وہ مشہور باکسر فلائیڈ مے ویدر کے ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کرتے ہیں اور فلائیڈ مے ویدر کے چچا جیف مے ویدر ان کےٹرینر ہیں۔

جیف اپنے وقت میں دنیا کے عظیم ترین باکسرز میں شمار کیے جاتے تھے-

گزشتہ سال سلور فلائٹ وہیٹ ٹائٹل (silver flyweight title) جیتنے پر بلوچستان کے کھیلوں کے وزیر میر مجیب الرحمان نے محمد وسیم خان کے لیے 5 ملین روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani boxer Muhammad Waseem on Sunday topped the World Boxing Council rating for the top flyweight boxers. Muhammad Waseem is at top of the table following by Mexico’s Francisco Rodriguez Jr.. Great Britain’s Andrew Selby is placed at third place.