میں سلمان ہوں(٣٢)

سوچتا ہوں اسے کوئی ا ک نام دے ہی دوں
زندگی نہ سہی ،،بس اک شام دے ہی دوں

ڈرائنگ روم میں خاموشی تھی‘‘،،باہر سے بہت سے لوگوں کی ملی جلی آوازیں آ ر ہی تھیں‘‘،،،کہیں انگلش‘‘،،،کہیں اردو بولی جا رہی تھی‘‘،،،مگر اک بات طے تھی‘‘،،،ہر کسی کو جلدی ہے‘‘،،ہر کسی کو کوئی نہ کوئی پریشانی ہے‘‘،،،کسی کا درزی ڈھیلا تھا‘‘،،کسی کے ڈیزائنر نے وعدہ پورا نہیں کیا تھا‘‘،،،کسی نے کیٹرنگ والے سے صحیح سے بات نہ کی تھی‘‘
کچھ مہمانوں کو ائیر پورٹ سے لینا تھا‘‘،،،کار ابھی تک نہ پہنچی تھی‘‘،،،کوئی بھی چیز ٹائم پر نہ تھی‘‘،،،ہر کوئی دوسرے کو ڈانٹ رہا تھا‘‘،،،ہر کسی کو الجھن تھی‘‘،،،توبہ‘‘حد ہے‘‘،،،گھر میں اتنی گاڑیاں ہیں‘‘،،،پھر بھی کوئی کام اپنے ٹائم پر نہیں ہو رہا‘‘،،،اٹس ان بیئر ایبل(یہ نا قابل برداشت ہے)‘‘،،،آؤٹ آف سینس(احساس سے باہر)‘‘،،،آل موسٹ نان سینس(تقریباَغیر احساس)‘‘،،،
ڈرائنگ روم میں مسز کریم کی انٹری ہوئی‘‘،،،سلمان کو لگا‘‘،،روزی کچھ سال آگے چلی گئی ہے شاید‘‘،،،ہو بہو وہ اپنی ماں کی کاپی تھی‘‘،،،تم میں سے کسی کو گاڑی چلانا آتی ہے؟‘‘،،،اسلم نے سلمان کی طرف اشارہ کیا‘‘،،،جی میڈم‘‘،،،
اسلم کے لہجے میں بلا کا احترام تھا‘‘،،،سلمان کو آتی ہے‘‘،،،سلمان نے گھبرا کے‘‘اسلم کو دیکھا‘‘،،،مسز کریم بھی سلمان کو دیکھنے لگی‘‘،،،جی‘‘اسلم بھا ئی نے صحیح کہا ہے‘‘مجھے ڈرائیونگ آتی ہے‘‘،،،مگر،،،،مسز کریم نے جلال سے سلمان کو دیکھا تھا‘‘،،،میرے پاس لائسنس نہیں ہیں‘‘،،،سلمان نے آہستگی سے کہا‘‘،،،اوہ مسٹر‘‘وہ تیز لہجے میں بولی‘‘،،،تم کونسا یو۔کے میں ہو‘‘،،،یہ پاکستان ہے‘‘،،،یہاں لائسنس کی بات بزدل لوگ کرتے ہیں‘‘،،،پھرمسز کریم نے اوپر سے نیچے تک سلمان کو دیکھا‘‘،،،تم اس حلیے میں ائیر پورٹ جا کرمہمانوں کو ریسیو کرو گے ‘‘،،،وہ ڈر نہ جائیں‘‘،،،اسلم جلدی سے بولا‘‘،،،میڈم،،،یہ پانچ منٹ میں تیار ہو جائےگا‘‘،،،آپ فکر نہ کریں‘‘،،،
اسلم ٹائم تو دو گھنٹے پڑا ہے‘‘،،،مگر،،،پھر انہوں نے سلمان کو اوپر سے نیچے تک دیکھا‘‘،،،اسلم بولا‘‘،،،پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہیں‘‘،،،میں پانچ منٹ میں آپ کو فائف سٹار ڈرائیور تیار کر کے دیتا ہوں‘‘،،،اس نے سلمان کو دیکھ کر آنکھ ماری‘‘،،،جا بھائی نہا دھو کر شیو کرلے‘‘،،،آپ کی ترقی ہو گئی‘‘،،مزدور سے آپ اب ڈرائیور ہو‘‘،،،سلمان نے سر پکڑ لیا‘‘،،،میرا چھوٹا بھائی ہے نا‘‘،،،اسلم نے مسکہ لگایا‘‘،،،سلمان مسکرا دیا‘‘،،،مگر تم لوگ بیٹھے نہ رہنا‘‘،،،یہ نہ ہو میں ائیر پورٹ سےکام نمٹا کے آؤں‘‘،،اور پھر سے کام میں پڑ جاؤں‘‘‘‘(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1197626 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.