اس راہ کو کیا نام_دوں؟؟؟

مغرب کا وقت قریب تھا فیسبک پر سناٹا چھانے لگا تو اسے معلوم ہوگیا کہ افطار کا وقت قریب ہے، اس کا دل اچاٹ ہوگیا، موبائل رکھ کر ٹی وی آن کرلیا، ہر طرف وہ سنگرز ،اینکرز دین سکھاتے نظر آئے جو سال بھر ناچتے تھے، یااس کام کے لئے لوگوں کو بلاتے تھے، آج مہذب و معتبر بن کر مذہب و اسلام کے ارکان سکھا رہے تھے، اُففففففففففف ان لوگوں کی منافقت.. ..... یہ سوچ کر سوئچ آف کردیا. آخر ہر جگہ منافقت کیوں ہے ؟؟؟؟؟
یہ سوچ ذہن میں آئی ..تنگ آ کر صوفے کی پشت پر سر ٹکا دیامختلف خیالات آرہے تھے منافقت، منافقت، منافقت یہ منافق تو میں بھی منافق ہوئی نہ ؟؟؟؟
آج تک ہر فارم میںمذہب کے اسپیس میں، ہر جگہ مذہب کے سوال میں، اسلام لکھتی آئی ہوں، مسلمان بتاتی آئی ہوں.... کیسی مسلمان ہوں ....کیا مقصد ہے زندگی کا ؟؟؟؟
نہ حلیہ اسلامی نہ اطوار مسلمانہ کیوں اتنی بے سکون ہوں؟؟؟ اسلام سے دور ہوں کیا اس لئے ؟؟؟؟کیا مقصد ہے میری زندگی کا ...؟؟؟سوشل میڈیا ؟دن بھر سیلفز لینا، اور اپلوڈ کر کے نا محرم سے تعریفیں سمیٹنا، لڑکو ں سے چیٹ کرنا، بس یہی مقصد ہےکیا ؟؟؟؟ ضمیر بھی آج آئینہ دکھارہا تھا یا شاید ہدایت پانے کی مبارک گھڑی تھی کہ معلوم بھی نہیں ہوا کب آنکھو ں سے آنسو بہنے لگے ...اور ایک سوال ذہن میں گونجنے لگا کیا مقصد ہے؟؟ کس لئے ہےیہ زندگی؟؟ جواب نہیں ملا بے بسی کی کیفیت تھی رو رہی تھی.... بلک رہی تھی.... تڑپ رہی تھی ...پر جواب نہیں تھا ...اسی کیفیت میں ندا کے لبوں نے ندا کی مہربان و رحیم، رب کو پکارا
یا اللّه ..یا اللّه میں کیا کروں ...کیا مقصد ہے میرا ...کس لئے ہے میری زندگی ...یا اللّه .یا الله لبوں سے جاری تھا ...شا ید اس لفظ کی چاشنی تھی جو دل پر اثر انداز ہوئی ....اور بند زنگ آلود دل کے دروازے کھلتے چلے گئے
ندا نے ہدایت کی طرف قدم بڑھائے، وضو کیا وہ بلند مرتبہ کتاب طاق سے اٹھائی جس کے جزدان پر گرد جم چکی تھی آنکھوں سے لگایا، چوما، اور وہ عظیم کتاب کھول لی جس میں سکون بھی ہے اور ہدایت بھی ہر سوال کا جواب بھی ..ہر درد کی دوا بھی
اور آنکھوں نے پڑھا
اَلَمۡ یَاۡنِ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ تَخۡشَعَ قُلُوۡبُہُمۡ لِذِکۡرِ اللّٰہِ وَ مَا نَزَلَ مِنَ الۡحَقِّ
کیا ایمان والوں کو ابھی وہ وقت نہ آیا کےان کے دل جھک جائیں اللّه کی یاد میں ......
(حدید 27پ.16 آیت )
الله کیا میں ایمان والی نہیں؟؟میں مسلمان ہوں اللّه تو کیوں رہی غفلت میں اب تک اللّه، اللّه، اللّه، میں کیوں چلی گئی تھی اس راستے پر جومیرا نہیں تھا، جو مسلم عورت کا نہ تھا، یا اللّه کیوں پڑ ی رہی میں غفلت میں، اے رب،... یا رب... اے میرے اللہ
ہچکیوں کے دوران بس ایک ہی لفظ تھا اور وہی سب تھا #یا_اللّه .......رب باری تعالی کو یاد کرنے کا انعام ملا.. دل کی سیاہی دور ہونے لگی، آنسوؤں سے وہ اپنے دل کا زنگ صاف کرتی رہی ...یہاں تک کے لبوں سے یہ الفاظ ادا ہوئے
اللّه میں ایمان والی ہوں ....اللّه ایمان والے جھکتے ہیں اللّه کی یاد میں ...اور اے میرے رب میں جھکتی ہوں، ترے در پر، تیری یاد میں، تیری بارگاہ میں،
میں توبہ کرتی ہوں مولا
میں توبہ کرتی ہوں، اپنی ہر خطا سے، اپنے ہر گناہ سے، اپنی ہر کوتاہی سے، اپنی ہر منافقت سے، اپنی ہر غفلت سے، یا رب میں سپرد کرتی ہوں اپنا اپ اسلام کے نام میں جھکتی ہوں یا رب میں جھکتی ہوں....... میرا دل جھکتا ہے مولا تیری یاد میں......
#أَلَا_بِذِكْرِ_اللَّهِ_تَطْمَئِنُّ_الْقُلُوبُ
#دُرِّ_صــدفـــ_ایــمــان

Dur-E-Sadaf Eman
About the Author: Dur-E-Sadaf Eman Read More Articles by Dur-E-Sadaf Eman: 49 Articles with 46289 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.