رمضاں المبارک اور ڈرائیور حضرات

رمضاں المبارک میں تمام مسلماں کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہے تاکہ نفس کشی سے تقوی ، پرہیزگاری اللہ کی خوشنودی ، اور انسانیت کیلئے ایثار و ہمدردی اور محبت کا جذبہ پیداہو۔ یہ ماہ الله تبارک تعالیٰ نے انسان کی اندرونی بیٹری کو چارج کرنے کے لئے، مقرر کیا۔ ہے۔ گویا جتنا آپ اپنے نفس کو قابو کرنے کی کوشش کریں اتنا آپ کے لیے بہتر۔ بھوک اور پیاس کی حالت میں آپ کو دوسرے لوگ جو ان نعمتوں سے محروم ہیں، ان کی تکالیف سے روشناس کرواتا ہے۔ اس نقاہت اور کمزوری کو محسوس کر کے، آپ اپنے رب کی عطا کردہ مہربانیوں کے اور مشکور ہوتے ہیں۔
مگر وہ بات الگ ہے کہ ہمارے ہاں حسن عمل کے کردار مختلف ہے۔
بہر حال عمو ما یہ دیکنھے میں آتا ہے، کہ رمضاں مین غیر متوقع واقعات کا اندیشہ بڑھتا ہے ۔ ہو تا یوں ہے کہ
جو لوگ سفر کرتے ہے ، مسافر حضرات ڈرا ئیور سمت روزہ دار ہوتے ہے۔ اور ہمارے ڈرائیور نشے اور دوسرے چیزوں کے آدی ہوتے ہے۔ جب وہ اپنا نشہ وغیرہ بھی نہیں کرپاتے اور ساتھ ہی کھا نا پینا نہیں ہوتا تو ان کی حالت دگرگوں ہو جاتی ہے۔ ویسے بھی عام دنوں میں پشاور سے چترال جانے والی گاڑیاں لمبی مسافت کی وجہ سے ڈرائیور حضرات نیندمیں گاڑی چلاتے ہے ، جس سے متعدد واقعات بھی ہوئے ہیں ۔ لیکن رمضاں میں پھر یہ خدشہ دوگنا ہو جاتا ہے۔
ایک تو گاڑیوں میں اوور لوڈشیڈنگ زیادہ ہوتا ہے، اوپر سے ڈرائیو ر حضرات اور انتضامیہ کی نااہلی اور غیر زمہ دارانہ
اعمال کی وجہ مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ علما و مذہبی رہنما ان امور پر غور کریں اور کچھ لائحہ عمل طے کریں۔
ساتھ ہی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ خدا کا خوف کریں، انسانی جانوں کے ساتھ کیھلوار نہ کریں ، آپ کے ایک غیر زمہ دارانہ عمل سے لوگوں کی جانین جا سکتی ہے۔ امید ہے حلقہ اختیار ان مسائل پر غور فرمائیں گے ، اور جلد ا ز جلد عملی اقدامات کریں گے۔

Shafiq Ahmad Dinar Khan
About the Author: Shafiq Ahmad Dinar Khan Read More Articles by Shafiq Ahmad Dinar Khan: 35 Articles with 46186 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.