ہم کیسی قوم ہیں؟
قوم ہیں یا ہجوم ہیں؟
شعور بیدار نہیں ہوا یا ہم نے آنکھوں پہ پٹی باندھ رکھی ہے؟
ان پڑھ کریں تو چلتا تعلیم یافتہ بھی اسی ڈگر پر ؟
ہم نے پچھلے دنوں ایک معرکہ سر کیا فروٹ بیچنے والوں کا بائیکاٹ کر کے ؟
سوشل میڈیا پر دھوم مچی ،سب بائیکاٹ ہی لکھے جا رہے تھے اور ہیں؟
ہم وہ قوم ہیں اگر کوئی کسی کو پھینٹی لگا رہا ہو اور ہم اس میں حصہ نہ لیں
پاکستانیت ثابت نہیں ہوتی بغیر پوچھے دو تین مکے جڑنے کے بعد پوچھتے ہیں
معاملہ کیا ہے ؟
کیوں نہ کہوں ہم ابھی تک ایک ہجوم ہیں؟
بطور جرنلسٹ کئی بار دیکھا لوگوں نے سنی سنائی بات پہ کسی کو مار دیا کہ اس
نے توہین رسالت کی ہے بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تو اسکے مخالفین کی چال
تھی۔مرحوم تو عاشق رسول تھا؟
کیوں نہ کہوں ہم ہجوم ہیں ؟
ماہ مقدس کی آمد ہوتے ہی پاکستان میں کم بخت ذخیرہ اندوز ان ایکشن ہو جاتے
ہیں مہنگائی کا پارہ ہائی کر دیا جاتا ہے۔فروٹ سمیت ہر چیز مہنگی ہو جاتی
ہے۔اب ذخیرہ اندوز بھی فروٹ بائیکاٹ میں شامل ہو جائیں تو؟
میں کیوں نہ کہوں ہم ہجوم ہیں ؟
آہ ہم نے مزدور کا بائیکاٹ کر دیا جس کے معصوم بچے اس امید پر شام کر لیتے
ہیں کہ پاپا آئے گا ہمارے لیے کچھ کھانے کو لائے گا؟
فروٹ بیچنے والا کڑکتی دھوپ میں سڑک کنارے دن بھر ،دس ،بیس،پچاس،اور سو
روپے کا سودا بیچ کرشام کو بچوں کے لیے آٹا ،سبزی لیکر جاتا ہے؟
ہم نے اسکا بائیکاٹ کر دیا جو کڑکتی دھوپ میں فروٹ کے ساتھ اپنے خواب اور
بچوں کا مستقبل بیچتا ہے؟
ہم نے اس کا بائیکاٹ کر دیا جو منڈی سے فروٹ خرید کر کے صرف چند روپے کمانے
کی غرض سے دن بھر آپکی راہ تکتا ہے؟
تو سنو غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے والو؟
آج تک آپ نے انکا کیوں نہیں بائیکاٹ کیا جنہوں نے میرے اور آپکے وطن عزیز
کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا؟
آج تک آپ نے انکا بائیکاٹ کیوں نہیں کیا جنہوں نے سرے محل اور سوئیزر لینڈ
متعارف کروایا؟
آج تک آپ نے انکا کیوں نہیں بائیکاٹ کیا جنہیں سپریم کورٹ کے آنرایبل دو
ججز نے ،،گاڈ فادر،،کا لقب دیا ؟
آج تک آپ نے انکا کیوں نہیں بائیکاٹ کیا جو ٹین پرسنٹ کے نام سے مشہور ہوئے
؟
آج تک آپ نے انکا کیوں نہیں بائیکاٹ کیا جنہوں ایفڈرین سکنڈل کو جنم دیا ؟
آج تک آپ نے انکا کیوں نہیں بائیکاٹ کیا جو لوٹے بھی ہیں اور لٹیرے بھی؟
آج تک آپ نے انکا کیوں نہیں بائیکاٹ کیا جو ہر سال رمضان بازار کی آڑ میں
اربوں روپے خزانہ سرکار کا ضائع کر رہے ہیں؟
آج تک آپ نے انکا کیوں نہیں بائیکاٹ کیا جو اشتہارات کی مد میں اربوں روپے
لٹا کر عوام کو چند روپے کا ریلف دیتے ہیں اور اربوؓ کے کھابے بیوروکریسی
اڑاتی ہے ؟
آج تک آپ نے انکا کیوں نہیں بائیکاٹ کیا جو بجلی کے نام پر عوام کی جان و
مال سے کھیل رہے ہیں؟
آج تک آپ نے انکا کیوں نہیں بائیکاٹ کیا جنہوں نے مفاہمتی سیاست کی آڑ میں
پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا؟
آج تک آپ نے انکا کیوں نہیں بائیکاٹ کیا جو کھاتے پاکستان،کماتے پاکستان
سے،اور کام را کے لیے کرتے رہے اور ہیں ؟
آج تک آپ نے انکا کیوں نہیں بائیکاٹ کیا جنہوں پاکستان کو دو حسوں میں
تقسیم کر دیا ؟
کراچی والے کبھی شرجیل میمن کا بائیکاٹ کر پائیں گے؟
جس جس نے ملکی خزانہ لوٹا کبھی اس شہر کے مکین اسکا بائیکاٹ کر پائیں گے؟
فروٹ والے کا بائیکاٹ کر کے کیا تاریخ رقم کر ڈالی ؟
میرے پاکستانی بھائیواگر حکومت وقت چاہیے کہ عوام کو ریلف ملنا چاہیے تو
کوئی وجہ نہیں ہر چیز سستی نہ ہو مگر اے کمروں اور محلوں میں رہنے
والے،پالیسی میکر کیا جانیں غربت کیا ہے؟بجلی نہ ہو تو تڑپا کیسے جاتا
ہے؟پینے کا صاف پانی نہ ملے تو ایڑیاں رگڑ رگڑ کر غریب کیسے جان دیتا ہے ؟ہسپتالوں
میں ڈاکٹر اور دوائی نہ ملے تو غریب اپنا خون تک بیچ دیتا ہے ؟بنیادی
سہولیات کی فرہمی حکومتوں کی ذمہ داری ہے اور ہمارا حق ؟مگر حق دینے والے
صرف ہم پہ اپنا حق جتانے میں لگے ہیں ؟کرسی کی لڑائی میں گو انکے گریبان
چاک ہیں مگر ،،لیرو لیر،،ہم بھی ہو رہے ہیں؟کون دے گا ہمیں
انصاف،سہولیات،مہنگائی سے نجات؟؟؟
جواب آتا ہے،،پاگل کوئی وی نئی؟
اگر صوبائی حکومت رمضان بازاروں پر اربوں لٹانے کی بجائے،انہیں روپوں سے
یوٹیلٹی سٹور پر یہی سامان رکھوا دیتی تو اشیائے خوردونوش میں پچاس فیصد
ریلف غریب عوام کو مل سکتا تھا مگر نئی؟
اے سی کمروں کی پالیسی ہمیں ریلف کم مہنگائی کے جھٹکے زیادہ دینے میں مصروف
ہیں؟
آپ خود دیکھ لیں کسان کا کیا حال کر دیا گیا ہے ؟
چھوٹے کسان کو نہ زرعی ادویات خالص ملتی ہیں نہ خوراک سب کے سب بنجر زمینوں
کی طرح بربادی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں ؟
ایک گیم کے تحت سرکاری سکولوں کو ویران کر کے پرائیوئٹ سکولوں کو آباد کیا
گیا؟
کیا ان میں کوئی غریب اپنے بچے کو تعلیم دلوا سکتا ہے ؟
ہم نے کبھی پرائیوئٹ سکولز کا بائیکاٹ کرنے کے بارے سوچا؟
ہر بات پہ ایک ٹیس سی اٹھتی ہے ہر پالیسی پہ رونے کو جی چاہتا ہے ؟
مگر کس کے سامنے رو دوں؟
کس کو اپنا دکھڑا سناؤ؟
کس قوم کو سمجھاؤں کہ ادارے درست ہونگے تو سب ٹھیک ہو گا؟
کس کو بولو؟
اس قوم کو جو ابھی تک صرف کرکٹ کی جیت اور فروٹ کے بائیکاٹ پر اکٹھی دکھائی
دیتی ہے؟
در اصل آج بھی ہم ایک ہجوم ہے؟
بیداری کا وقت ہے اٹھو اور تعلیم کو اپنا ہتھیار بنا لو میرے وطن کے
نوجوانوں ؟
تب تمہیں اپنا حق بھی لینا آئے گا،آواز بھی اٹھا سکو گے؟
آؤ عہد کریں ہر اس سیاسی پارٹی کا بائیکاٹ کریں گے جو اپنے اقتدار کی
خاطر،قانون کی دھجیاں اڑائے گی؟
کمائے گی پاکستان سے محل اور بزنس باہر بنائے گی؟
وہ کوئی بھی پارٹی ہو ،کوئی بیوروکریٹ ہو اسکا احتساب ہم سب مل کر اور ایک
قوم بن کر کریں گے؟ |