تحریر : سائرہ حسین ،کراچی
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اﷲ تعالی کی طرف سے ہم سب پر ایسی
رحمتوں کی برسات برستی ہیں۔ جیسے خزاں کے موسم میں نیکیوں کی بہار کا موسم
آجائے۔ ایسے ہی رمضان المبارک میں اﷲ تعالی کی رحمتوں کی برسات ہمارے دلوں
کی زمین کو اپنی رحمت سے بھگو کے گناہوں سے پاک کردیتی ہے۔ جیسے موسم بہار
کے بعد ہر طرف ہریالی نظر آتی ہے۔ ایسے ہی ہر طرف نیکیوں کی بہار چھا جاتی
ہے اور ہر شے دھل کر صاف و شفاف ہو جاتی ہے۔ ایسے ہی رمضان المبارک میں اﷲ
تعالی کی رحمت کی برسات ہمارے دلوں کی زمین کو دھو کے گناہوں سے صاف کر
دیتی ہے۔
اﷲ تعالی کی رحمت کی برسات سے ہمارے دلوں سے ہر منفی جذبات کے کالے بادل
چھٹ جاتے ہیں اور سب کے دل اﷲ تعالی کے نور سے روشن ہو جاتے ہیں۔ جیسے بارش
کا پانی فصلوں کو دھو کر صاف و شفاف کر دیتا ہے۔ اسی طرح رمضان المبارک میں
اﷲ تعالی کی رحمت کی برسات سب کے دلوں کو ہر برے اعمال سے دھو کر پاک کر
دیتی ہے۔ اور دل کی زمین نرم ہو جاتی ہے۔ مومن اپنے غم و غصہ پر قابو
پالیتے ہیں اور صبر کرنے لگتے ہیں۔ اﷲ تعالی کی ہر نعمتوں کا شکر ادا کرتے
ہیں۔ سب کے دلوں میں ایک دوسرے کا خیال اور احساس بھی پیدا ہوتا۔ رمضان
المبارک میں روزے رکھنے سے انسان میں صبر بھی پیدا ہوتا ہے۔
حضور صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :’’ رمضان صبر کا مہینہ ہے اور
بیشک صبر کرنیوالوں کو ہی ان کا ثواب بغیر گنتی کے بھر پور دیا جاتا ہے ‘‘۔
رمضان المبارک میں اﷲ تعالی ہر چھوٹی سے چھوٹی نیکی کا ثواب بھی بڑھا دیتے
ہے تاکہ ہم سب رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ رحمتیں سمیٹ سکے۔ کوئی بھی
اﷲ تعالی کی رحمت کی برسات سے خالی ہاتھ نہ رہیں۔ رمضان المبارک میں رحمت
کے دروازے بھی کھول دیئے جاتے ہیں۔
ایک اور مقام پر رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’ جب رمضان کا
مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند
کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین جکڑ دیئے جاتے ہیں ‘‘۔ (مسلم )۔
اور فرمایا ’’ جس شخص نے رمضان کے روزے ایمان و احتساب اب کے ساتھ رکھے اس
کے سابقہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں ‘‘۔ (بخاری و مسلم )۔ جو لوگ بھی
ایمان و ثواب کے ساتھ روزے رکھتے ہیں۔ اﷲ تعالی ان کے لوگوں کے سابقہ گناہ
معاف کر دیتے ہیں۔ جو سچے دل سے توبہ کرتے ہیں۔ دن رات اﷲ تعالی کی عبادت
کرتے ہیں۔ ہر نماز وقت پر ادا کرتے ہیں۔ قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں۔ اﷲ
تعالی ایسے لوگوں کے دلوں کو اپنے نور سے روشن کر دیتے ہیں اور اپنے ایسے
بندوں کو پسند کرتے ہے۔ جو ہر برائی سے بچے رہیں۔ ہر برے اعمال سے دور رہیں
اور نیکی کے راستے پر چلے۔ جیسے والدین ہمیں ہر بری سے دور رکھنا چاہتے
ہیں۔ ایسے ہی اﷲ تعالی بھی اپنے بندوں کو ہر برے اعمال سے پاک و صاف رکھنا
چاہتے ہے۔ اﷲ تعالی ہم سب پر رمضان المبارک کے بعد بھی ایسی ہی رحمتوں کی
برسات برساتے رہے تاکہ ہمارے دلوں کی زمین گناہوں سے پاک و شفاف رہیں اور
ہمارے دل اﷲ تعالی کے نور سے روشن رہیں۔ ( آمین )۔
|