اس نے کافی ٹیبل اچھی طرح چمکایا۔
سامنےٹی وی کھلا تھااور اسلامی چینل پہ مولوی صاحب ارشاد فرما رہے تھے،
اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ۔۔رمضان
حضورﷺ کی اُمت کا مہینہ۔۔ رمضان
اللہ کا اپنے بندوں کے لیے انعام کا مہینہ۔۔ رمضان
اسی ماہِ مبارک ہدایت و رہنمائی اور ضابطہ حیات قرآن پاک کا نزول ہوا ۔
اسی ماہ میں ستائیسواں روزہ اور لیلتہ القدر کی فضیلت۔۔،
وہ تیزی سےکام کرتے ہوئے ٹی وی پر لگے پروگرام کے لیے بڑی عقیدت سے ہمہ تن
گوش تھا۔
آج اسے اپنا نام بڑا پیارا اور والدین کا دیا خوبصورت تحفہ لگ رہا تھا۔
وہ سالوں سےاس گھر میں ملازم تھا اوراپنا کام ایمانداری سے کیا کرتا تھا۔نہ
جانے کیسے اچانک اس کے ہاتھ سے شیشے کا ڈیکوریشن پیس پھسلا اور ڈرائنگ روم
کی خوبصورت ٹائلز پر گر کر چکنا چور ہو گیا۔چھناکے کی آواز سے ماحول
جھنجھنا اٹھا۔اسکے ساتھ ہی قریب آ تی ایک اور چیختی چلاتی آواز مولوی
صاحب کی باتوں پہ حاوی ہو گئی،
: کم بخت ، کام چور، مفت خور رمضان۔۔: |